25 جون، 2024، 6:38 PM

دس کلومیٹر غدیری دسترخوان، عدلیہ کے سربراہ کی شرکت

دس کلومیٹر غدیری دسترخوان، عدلیہ کے سربراہ کی شرکت

حجت الاسلام محسن اژہ ای نے دس کلومیٹر غدیری دسترخوان پر شرکت کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کی اور ان کی شکایات سنیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دس کلومیٹر غدیری دسترخوان پر زندگی کے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے شریک ہیں۔ ایرانی عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام محسن اژہ ای نے ریلی میں شرکت کرتے ہوئے لوگوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر عوام نے عدالتی امور کے بارے میں ان کے سامنے اپنے مسائل پیش کئے۔ اس موقع پر عدلیہ کے دیگر اعلی اہلکار بھی موجود تھے۔

حجت الاسلام محسن اژہ ای دس کلومیٹر غدیری دسترخوان کے راستے میں واقع عدلیہ کی عمارت کے باہر تین گھنٹے عوام کے درمیان موجود رہے اور ان کی شکاتیں سنیں۔ 

انہوں نے عدلیہ کے حکام کو لوگوں کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے خصوصی احکام جاری کئے۔

حجت الاسلام اژہ ای نے عدالتی حکام کو حکم دیا کہ مختلف مذہبی اور قومی تہواروں کے موقع پر عوام کے درمیان حاضر ہوکر ان کی شکایات سنیں اور حل کرنے کے لئے ضروری اقدامات انجام دیں۔

News ID 1924959

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha