18 جون، 2024، 8:33 PM

ایران: جشن غدیر میں بچوں کے لئے دوسو سے زائد تفریحی بلاکس تیار کئے جائیں گے

ایران: جشن غدیر میں بچوں کے لئے دوسو سے زائد تفریحی بلاکس تیار کئے جائیں گے

ڈائڑیکٹر جنرل برائے تفریح عامہ سید علی رضوی نے عید غدیر کے عظیم الشان جشن کے موقع پر بچوں کی تفریح کے لئے دو سو سے زائد تفریحی بلاکس کی تیاری کا اعلان کیا۔

مہر نیوز رپورٹر کے مطابق، ساتھ عید غدیر کے عوامی کھیلوں کے مسئول سید علی رضوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سال غدیر تفریحی پارک میں کھیلوں کے 200 سے زیادہ بلاکس تیار کیے گئے ہیں، ہر بلاک میں بال پولز، کئی ٹرامپولینز اور انفلٹیبل سلائیڈز شامل ہیں۔ ان اشیاء کے علاوہ، ڈرائنگ ٹیبلز، انفرادی گیمز اور دس لاکھ مختلف تحائف شامل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم گروپ گیمز کے ساتھ مخصوص مقامات پر خصوصی تفریحی پارکس قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ عید غدیر کے پر وقار جشن میں بچوں کے لئے مثبت اور تعمیری تفریح کا ماحول فراہم کیا جاسکے۔

سید علی رضوی نے کہا کہ دس کلومیٹر طویل جشن غدیر کے انعقاد کا یہ تیسرا سال ہے جس میں ہم نے پچھلے سالوں کی نسبت بچوں کی تفریح کے لئے کھیلوں کے سامان اور جگہوں کی تعداد میں بہتری لائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کی تفریح گاہوں کا وسیع پیمانے پر اہتمام عوامی تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے، اس عظیم جشن کی انتظامیہ میں طلباء اور نوجوانوں کے عوامی رضارکار گروہ شامل ہیں جن کی تعداد تین ہزار کے لگ بھگ ہے جو  بچوں کی کوچنگ کے فرائض بھی انجام دیں گے۔

News ID 1924796

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha