مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام علی علیہ السلام کے چاہنے والوں کے ہاں عید غدیر کی آمد پر شایان شان استقبال کے لئے پرجوش آمادگی کا سماں ملتا ہے۔
کئی سالوں سے ایران غدیر عید منانے میں دوسرے شیعہ نشین ممالک سے یکسر مختلف ہوچکا ہے۔
"دس کلو میٹر طویل ضیافت" حالیہ برسوں میں دنیا کے دیگر شیعہ خطوں کی نسبت ایران کا طرہ امتیاز بن گئی ہے۔
تقریباً پچھلے تین سالوں سے ایران بھر میں عید غدیر کے موقع پر بے مثال جشن کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں سب سے نمایاں خصوصیت دس کلومیٹر طویل غدیری ضیافت کو حاصل ہے جو مکمل طور پر عوامی تعاون سے نہایت دلچسپ انداز میں متنوع تفریحی پروگراموں کے ساتھ برگزار کی جاتی ہے۔
دس کلومیٹر طویل غدیری دسترخوان در اصل محرم اور اربعین کے موقع پر عراق کے عاشقان اہل بیت کے طرز کا ایرانی اظہار محبت ہے جس میں عوامی ایثار و انفاق کی بھرپور جھلک دیکھنے کو ملتی ہے۔
درحقیقت یہ امیر المومنین ع سے عشق و وفا کے اظہار کا ایک منفرد انداز ہے جس میں بچوں سے لے کر بوڑھوں تک سبھی شریک عمل نظر آتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ