23 جون، 2024، 1:41 PM

ایران کے سیاحتی مقامات کے بارے میں کراچی میں کانفرنس

ایران کے سیاحتی مقامات کے بارے میں کراچی میں کانفرنس

پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں "خوبصورت ایران" کے موضوع پر ایرانی سیاحتی مقامات کے بارے میں کانفرنس منعقد ہوئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے سب سے بڑے اور تجارتی شہر کراچی میں ایرانی قونصل خانے کی جانب سے ایران کے سیاحتی مقامات کے بارے میں کانفرنس منعقد ہوئی جس میں پاکستان بھر سے تعلق رکھنے والی 170 سے زائد ٹورزم ایجنسیز نے شرکت کی۔

کانفرنس میں ایرانی قونصل جنرل کے علاوہ بعض غیر ملکی مہمانوں نے بھی شرکت کی۔ صوبہ سندھ کے صوبائی وزیر برائے توانائی، پلاننگ اور ترقیاتی امور سید ناصر علی شاہ اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو زبیر موتی والا کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے۔

اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان سیاحتی شعبے میں مزید تعاون کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ اور ایران کے درمیان کئی ثقافتی اور سیاحتی مشترکات ہیں جن کی بنیاد پر تعلقات کو مزید وسعت دی جاسکتی ہے۔

یاد رہے کہ صوبہ سندھ پاکستان کو جغرافیائی لحاظ سے تیسرا بڑا صوبہ ہے جو 55 ملین آبادی پر مشتمل ہے۔

News ID 1924905

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha