23 جون، 2024، 3:20 PM

ایرانی صدارتی انتخابات، عوام کی مدد سے مشکلات حل کریں گے، صدارتی امیدار پزشکیان

ایرانی صدارتی انتخابات، عوام کی مدد سے مشکلات حل کریں گے، صدارتی امیدار پزشکیان

صدارتی امیدوار مسعود پزشکیان نے انتخابی مہم کے دوران اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی مدد سے ملکی مسائل حل کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں 28 جون کو صدارتی انتخابات ہورہے ہیں۔ صدارتی امیدوار مختلف صوبوں میں انتخابی مہم کے سلسلے میں دورے کرکے عوامی اجتماعات سے خطاب کررہے ہیں۔

صوبہ خوزستان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدارتی امیدوار مسعود پزشکیان نے کہا کہ اب تک عوام سے جھوٹا وعدہ نہیں کیا ہے۔

انہوں نے ملکی مسائل کے حل میں عوام کے کردار کی طرف سے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے کے بعد عوام کی مدد سے ہی ملک کے مسائل حل کریں گے۔

پزشکیان نے مزید کہا کہ خوزستان کی سخت گرمی کے پیش نظر فقط اتنا کہتا چاہتا ہوں کہ اگر مجھے خدمت کا موقع دیا گیا تو خوزستان سمیت پورے ایران کے مسائل حل کروں گا۔

یاد رہے کہ صدارتی امیدواروں کے درمیان قومی ذرائع ابلاغ میں انتخابی مباحثے بھی ہورہے ہیں۔ اب تک انتخابی مباحثے کے تین دور ہوچکے ہیں۔

News ID 1924906

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha