مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی صدارتی امیدواروں کے درمیان انتخابی مباحثے کا تیسرا دور آج رات کو ہوگا۔ انتخابی مباحثے میں تمام امیدوار شرکت کریں گے اور ملکی اقتصاد کے حوالے سے اپنا منشور پیش کرنے کے علاوہ ماہرین کے سوالات کا جواب دیں گے۔
مباحثے کا چوتھا دور پیر کو جبکہ پانچواں اور آخری دور منگل کو ہوگا۔ امیدواروں کے درمیان ہونے والے انتخابی مباحثے قومی ذرائع ابلاغ پر براہ راست نشر کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ صدر رئیسی کی شہادت کے بعد ایران میں قبل از وقت صدارتی انتخابات ہورہے ہیں۔ انتخابات میں مسعود پزشکیان، باقر قالیباف، علی رضا زاکانی، قاضی زادہ ہاشمی، سعید جلیلی اور مصطفی پور حصہ لے رہے ہیں۔ انتخابات کے سلسلے میں جمعہ 28 جون کو ووٹنگ ہوگی۔
آپ کا تبصرہ