23 جون، 2024، 3:09 PM

ایران میں صدارتی انتخابات کے لیے 60 ہزار پولنگ اسٹیشنز تیار

ایران میں صدارتی انتخابات کے لیے 60 ہزار پولنگ اسٹیشنز تیار

ایران کے الیکشن کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ 14ویں صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کے لئے تقریباً 60,000 پولنگ اسٹیشن تیار کیے گئے ہیں۔ تاہم 3 ہزار موبائل اسٹیشنز الگ سے پولنگ کے لئے فعال ہوں گے۔

مہر نیوز کے مطابق، ایران کے الیکشن کمیشن کے سربراہ محمد تقی شاہ چراغی نے کہا کہ ان میں سے کچھ پولنگ اسٹیشنز موبائل ہیں، اور لوگ کل 90,000 پولنگ اسٹیشنوں پر اپنا ووٹ ڈال سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے تمام صوبوں کو مطلوبہ سازوسامان اور سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں اور 3500 سٹیشنوں میں انتخابی تربیت دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ مئی میں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت کے بعد  ملک میں صدارتی انتخابات 28 جون کو ہوں گے۔

News ID 1924908

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha