11 جون، 2024، 7:10 PM

ایران میں دس کلومیٹر طویل دسترخوان غدیر کی تیاریاں عروج پر، 2200 موکب/ نوجوانان خادمین غدیر ہوں گے

ایران میں دس کلومیٹر طویل دسترخوان غدیر کی تیاریاں عروج پر، 2200 موکب/ نوجوانان خادمین غدیر ہوں گے

عوامی مرکز برائے غدیر کے ڈائریکٹر جنرل ساسان زارع نے کہا کہ اس سال دس کلو میٹر طویل دسترخوان غدیر میں 2,200 موکبوں اور 50 لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے۔

مہر نیوز رپورٹر کے مطابق، ایران میں عید غدیر کی آمد پر "10 کلومیٹر طویل دسترخوان غدیر " کے لئے  عوامی تیاریوں کا ذکر کرتے ہوئے عوامی مرکز برائے غدیر کے ڈائریکٹر جنرل ساسان زارع نے کہا کہ گزشتہ سال تہران میں ہونے والے جشن غدیر میں 54 ہزار رضاکار موجود تھے جبکہ اس جشن کی ایک عظمت یہ تھی کہ 434,000 لوگوں نے نقد رقم عطیہ کی، ایک اور خاص واقعہ جو ایرانی معاشرے کی زندہ دلی کا مظہر ہے، وہ تہران کے بچوں کی طرف سے محروم علاقوں کے بچوں کے لیے ایک لاکھ کھلونوں کا عطیہ تھا۔

انہوں نے اس سال کے جشن غدیر کی عمومی تیاریوں کا مزید ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال تہران کے اس عمل سے متاثر ہو کر بہت سے صوبوں اور شہروں نے بغیر پیشگی منصوبہ بندی کے دسترخوان غدیر کا تجربہ کیا جو 120 شہروں میں ایک کلو میٹر طویل دسترخوان کی شکل میں منعقد کیا گیا۔ تاہم اس سال تہران کے طرز کے دس کلو میٹر طویل دسترخوان غدیر کا عوامی تجربہ دوسرے صوبوں کو بھی منتقل کیا جائے گا۔ 

دسترخوان غدیر کے عملی تجربے کے لئے کئی ممالک کے عوامی اداروں نے رابطہ کیا

زارع نے مزید کہا کہ اس عظیم الشان تحریک کے تجربے کو بین الاقوامی سطح پر منانے کی غرض سے خطے کے پانچ اسلامی ممالک سے عوامی جشن غدیر کے تجربے کو منتقل کرنے کے لیے متعدد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ اس سال ہم نے خاص طور پر جشن کے مواد پر توجہ مرکوز کی ہے تاکہ امیر المومنین (ع) کے مقام و منزلت کے شایان شان اور مکمل سماجی ہم آہنگی اور اتحاد کا حامل ایک پرشکوہ غدیری جشن منعقد ہو سکے۔  اس سلسلے میں گزشتہ سال 300 ثقافتی سکیشنز قائم کیے گئے تھے اور تقریباً 40 لاکھ شرکاء تھے اور ہم اس سال کے جشن میں 25 سے 30 فیصد اضافے کا تخمینہ لگاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جشن غدیر عید کے دن 4 بجے سے رات 11:00 بجے تک ہو گا۔ 

 دس لاکھ گھریلو کھانوں کی مہم

زارع نے مزید کہا کہ عید غدیر میں کھانا کھلانے کے ثواب میں حصہ لینے کے لیے دس لاکھ کھانوں کی مہم قابل تعریف ہے، پچھلے سال لوگوں نے گھر پر کھانا تیار کیا اور انہیں ایک منظم نیٹ ورک کے ذریعے جمع کرکے موکبوں کے ذریعے تقسیم کیا گیا۔ پچھلے سال، ہمیں اس مد میں 700,000 تیار شدہ کھانے ملے تھے، اور اس سال کا اندازہ ایک سے ڈیڑھ ملین تک کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس جشن کے ہمارے اولین مخاطب ہمارے بچے ہیں لہذا کھلونا مہم کے ذریعے ہم غزہ کے بچوں اور ملک کے محروم علاقوں کے بچوں کے لیے کھلونے جمع کر رہے ہیں، تاکہ غزہ کو بھی اس جشن میں یاد کیا جا سکے۔ پچھلے سال، ہمارے پاس بچوں کے کھیلوں کے انتظامی معاملات کے لئے 3,000 رضاکار تھے اور اس سال ہمارے پاس تفریحی پارک کے اٹینڈنٹ پروجیکٹ کے لئے غدیری نوجوانوں کی ایک ٹیم بھی موجود ہے۔

News ID 1924617

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • علی IR 22:38 - 2024/06/12
      0 0
      Geo Ali as waly
    • فاطمه 10:27 - 2024/06/13
      0 0
      زندہ باد
    • مرتضی US 12:18 - 2024/06/13
      0 0
      ماشاءاللہ سبحان اللہ یا اللہ اسلامیٔ جمھوریہ ایران کو مزید ترقی سے نوازیں آمین۔۔
    • US 12:19 - 2024/06/13
      0 0
      Mashallah asay azeeem mamalik dunya may boht km hotay ha jazakalllah