12 جولائی، 2023، 8:51 AM

غدیر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام عظیم الشان "غدیر اور وحدت امت کانفرنس" کا انعقاد

غدیر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام عظیم الشان "غدیر اور وحدت امت کانفرنس" کا انعقاد

نیشنل لائبریری اسلام آباد کے آڈیٹوریم میں عید غدیر کی مناسبت سے ایک عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقان ولایت کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نیشنل لائبریری اسلام آباد کے آڈیٹوریم میں عید غدیر کی مناسبت سے ایک عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ کانفرنس میں عاشقان ولایت کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

کانفرنس میں تمام اسلامی مسالک کے شرکاء کے ساتھ ساتھ سٹیج پر ہر مسلک کے جید علماء کرام موجود تھے۔

دو نشستوں پر مشتمل اس کانفرنس کے دوسری نشست کی صدارت مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی نے کی، جبکہ ان کے ساتھ کانفرنس میں جامعہ الکوثر اسلام آباد کے اساتذہ نے بھی شرکت کی۔

مرکزی رویت ھلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مولانا عبد الخبیر آزاد، جمعیت اھل حدیث کے صدر جناب سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، مولانا پیر سید محمدطیب شاہ گیلانی ، علامہ امین شھیدی ، مفتی فضل ہمدرد، اور مولانا حیدر علوی نے عید غدیر کی مناسبت سے گفتگو کی۔

کانفرنس کے صدر کی حیثیت سے مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی نے خطاب میں کہا کہ علماء کرام نے مولائے کائنات سے جس محبت و ولایت اور عشق و عقیدت کا اظہار کیا ہے وہ یقینا قابل صد آفرین ہے، اور شیعہ وسنی احادیث کے مطابق کل قیامت کے دن صراط سے گزرنے کے لئے علی علیہ السلام سے اجازت نامہ کی ضرورت ہوتی ہے ، ان شاء اللہ یہ اظہار عقیدت ، یہ حق گوئی اور یہ اعلان ولایت انہیں علی مولا علیہ السلام کے حضور صراط سے گزرنے کی اجازت پانے کا ذریعہ قرار پائے ۔

مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی نے مزید کہا کہ واقعہ غدیر، حدیث غدیر، اعلان غدیر اور مولائے کائنات کو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے من کنت مولاہ فهذا علي مولاه كہہ کر مؤمنین کے لئے ولی قرار دینا سب کے سب تمام مسلمانوں کے ہاں متواتر اور متفق علیہ ہیں، جس کا انکار ممکن نہیں ہے ، البتہ لفظ مولا کے معنی میں کچھ قیل و قال کرتے ہیں، مگر یہاں سب سے اہم نکتہ یہ ہے تمام مسلمانوں کے ہاں متفقہ حدیث ہے کہ رسول خدا نے فرمایا کہ "میں اور علی اس امت کے باپ ہیں" لہذا ہمیں یہ ضرور خیال رکھنا چاہئے کہ ہم کہیں عاق نہ ہو جائیں ، ہم نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور علی علیہ السلام کی نافرمانی کے کہیں مرتکب نہ ہو جائیں۔ مولا کا معنی جو بھی ہو مگر ان کی نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم و علی علیہ السلام کی اطاعت ضروری اور واجب ہے۔

News ID 1917751

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha