11 جولائی، 2023، 9:54 PM

جنوبی افریقہ میں غدیر کی عظیم الشان تقریب

جنوبی افریقہ میں غدیر کی عظیم الشان تقریب

جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں اہل بیت(ع) کے پیروکاروں کے بڑے مراکز کی شرکت کے ساتھ عید غدیر کی یادگار تقریب منعقد ہوئی۔

مہر خبر رساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں اس ملک کے پیروان مکتب اہل بیت ع کے بڑے مراکز کے باہمی اشتراک سے عید غدیر کی عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی جس میںجنوبی افریقہ کے سینکڑوں شیعیان اہل بیت ع نے شرکت کی۔

 اس تقریب کے مہمان خصوصی اسلامی جمہوریہ ایران کے ساوتھ افریقہ میں سفیر آغا جعفری تھے جنہوں نے اپنے خطاب کے دوران اسلامک سنٹر کو عید غدیر کے موقع پر 30ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات کو سراہا۔ 

جشن غدیر کا اہتمام اسلامک سنٹر آف ساؤتھ افریقہ کے قیام کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا گیا اور اس عظیم مرکز کے بانی نے ادارے کی فعالیت اور کامیابیوں کو بیان کیا۔ 

در این اثناء المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سربراہ حجۃ الاسلام آغا محمدی کی الوداعی تقریب بھی منعقد ہوئی، جس میں مومنین نے گزشتہ 3 سالوں میں موصوف کی غیر معمولی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ جشن غدیر کے مرکزی خطیب آغا محمدی ہی تھے جنہوں نے غدیر حماسی پہلو پر روشنی ڈالی۔ 

 توریب کے دوسرے مقرر عالمی اہل بیت (ع) کونسل کے سربراہ شیخ شعیب بولی تھے جنہوں نے مرکز کی تیس سالہ کارکردگی کو بیان کیا ۔

اس تقریب میں اسلامک سنٹر کے قیام کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر 30 پودے لگائے گئے اور شرکاء نے اسلامک سنٹر کی تعمیر نو کے لئے انجام پانے والی کوششوں اور گراونڈ ورک کا بھی قریب سے مشاہدہ کیا۔

News ID 1917745

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha