24 جون، 2024، 4:20 PM

رہبر معظم انقلاب، عید غدیر کے موقع پر خطاب کریں گے

رہبر معظم انقلاب، عید غدیر کے موقع پر خطاب کریں گے

رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے منگل کے روز عید الغدیر اور صدارتی انتخابات کے موقع پر ایران کے پانچ صوبوں سے ہزاروں لوگ ملاقات کریں گے۔

مہر نیوز کے مطابق، رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے منگل کے روز عید الغدیر اور صدارتی انتخابات کے موقع پر ایران کے پانچ صوبوں سے ہزاروں لوگ ملاقات کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق صوبہ گیلان، کوہگیلویہ، بوئیر احمد، مرکزی اور شمالی خراسان کے عوام منگل کی صبح عید الغدیر کے جشن میں شرکت کریں گے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای تہران کے حسینیہ امام خمینی (رح) میں عید غدیر کی مناسبت سے خطاب کریں گے۔

ہجری کیلنڈر کے بارہویں مہینے ذی الحجہ کی 18 کو "عید غدیر" کے نام سے خاص اسلامی عید منائی جاتی ہے۔

یہ دن اس وقت کی یاددہانی ہے کہ جب معتبر احادیث کے مطابق پیغمبر اکرم (ص) نے خدا کے حکم پر اپنے بعد علی ابن ابی طالب (ع) کو امام و جانشین مقرر کیا تھا۔

News ID 1924934

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha