13 اپریل، 2025، 10:05 PM

مسلح افواج عوام کی حمایت سے دشمن کو دندان شکن جواب دیں گی، جنرل باقری

مسلح افواج عوام کی حمایت سے دشمن کو دندان شکن جواب دیں گی، جنرل باقری

ایران کے آرمی چیف نے کہا کہ ملک کی مسلح افواج عوام کی حمایت سے دشمن کے خلاف پوری طرح تیار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے رہبر انقلاب سے اعلی کمانڈروں کی ملاقات کے موقع پر کہا کہ ملک کی مسلح افواج عوام کی حمایت سے دشمن کے خلاف پوری طرح تیار ہیں۔

انہوں نے خطے کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے مسئلہ فلسطین کے بارے میں عالمی بیداری اور غاصب صیہونی رژیم کے خلاف غزہ اور لبنان کے عوام کی تاریخی مزاحمت کو سراہا۔

جنرل باقری  نے دفاعی صلاحیتوں اور جدید عسکری ہتھیاروں کی تیاری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج عوام کی حمایت سے پوری طرح تیار ہیں اور ایران کے دشمنوں کے مذموم عزائم اور ناپاک منصوبوں کو خاک میں ملا دیں گی۔

News ID 1931835

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha