مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے غزہ ملین مارچ سے خطاب میں کہا کہ 22 اپریل کو پورے ملک میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہو گی۔
کراچی کی مرکزی شاہراہ فیصل پر مارچ میں شریک لوگوں کی بڑی تعداد سے خطاب میں انہوں نے 22 اپریل کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ہڑتال کو عالمی سطح پر پھیلانے کے لیے دیگر ممالک کی تحریکوں اور ریاستوں سے بھی رابطہ کریں گے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ 22 اپریل کو کراچی سے خیبر، کشمیر سے چترال تک، پورا پنجاب اور پورا سندھ بند ہوگا۔ پاکستان کے عوام یہ بتائیں گے کہ ہم امریکہ و اسرائیل اور ان کے عزائم سے نفرت کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو خطوط لکھے جا چکے ہیں اور عالمی سطح پر دباؤ ڈالا جائے گا، جبکہ عوام کو امریکہ کے غلاموں کے خلاف اُٹھ کھڑے ہونے کی کال دی جائے گی تاکہ پاکستان کو ایک باوقار اور ترقی یافتہ ملک بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ آج شہر کراچی نے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا ہے کہ یہ عالم اسلام کا سب سے بڑا شہر ہے۔ اہلِ کراچی کا لاکھوں کی تعداد میں شرکت کا جذبہ ضرور رنگ لائے گا۔
حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ اہلِ غزہ جن مصیبتوں میں گرفتار ہیں، وہ بیان سے باہر ہیں۔ 70 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ