24 جون، 2024، 11:43 AM

دس کلومیٹر غدیری دسترخوان، یزد میں 110 امدادی کیمپ لگائے جائیں گے

دس کلومیٹر غدیری دسترخوان، یزد میں 110 امدادی کیمپ لگائے جائیں گے

عید غدیر کے موقع پر دس کلومیٹر غدیری دسترخوان میں شامل ہونے والوں کے لئے 110 امدادی کیمپ لگائے جائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عید غدیر کی آمد پر ایران کے مختلف صوبوں اور شہروں میں جشن کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ صوبہ یزد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق عید غدیر کی مناسبت سے بعثت اسکوائر سے لے کر حسینیہ امیر چقماق تک ریلی کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

صوبائی ادارہ تبلیغات اسلامی کے سربراہ علی بہشتی نے مہر نیوز کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلی کے راستے میں 110 کیمپ لگائے جائیں گے۔ کیمپوں میں بچوں اور نوجوانوں کے لئے قرآن، نھج البلاغہ اور اسلامی موضوعات پر دلچسپ پروگرام ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ شرکاء کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی ڈاکٹروں کی ٹیمیں عوام کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے مخصوص کیمپوں میں موجود ہوں گی۔

بہشتی نے مزید کہا کہ ریلی کے شرکاء کی تواضع کے 200 کھانے کی دیگیں پکائی جائیں گی جو 40 ہزار غذائی پیکٹوں میں بند کرکے شرکاء کے درمیان تقسیم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ ریلی میں ایک لاکھ لوگوں شرکت کی تھی اس سال شرکاء کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر وسیع پیمانے پر تیاری کی جارہی ہے۔

News ID 1924928

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha