14 اپریل، 2025، 9:39 AM

عراقچی کی عرب ممالک کے وزرائے خارجہ سے عمان مذاکرات پر ٹیلیفونک گفتگو

عراقچی کی عرب ممالک کے وزرائے خارجہ سے عمان مذاکرات پر ٹیلیفونک گفتگو

ایرانی وزیر خارجہ نے خلیج فارس کے ممالک کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے قطر اور خلیج فارس کے دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران عمان میں امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

 تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے قطر، کویت، مصر اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے دو طرفہ تعلقات، علاقائی و عالمی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو کے دوران ایرانی وزیر خارجہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے پہلے دور کی پیش رفت سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران تمام سفارتی ذرائع کو مسائل کے حل کے لیے بروئے کار لانے کے لیے پرعزم ہے۔

گفتگو کے دوران خلیج فارس کے ممالک کے وزرائے خارجہ نے عمان مذاکرات کو خوش آیند قرار دیتے ہوئے مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

News ID 1931841

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha