18 اگست، 2023، 10:34 AM

امریکہ اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر بات چیت

امریکہ اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر بات چیت

امریکی اور سعودی وزرائے خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان مسائل اور یوکرین کے بحران اور سوڈان اور یمن کی صورتحال سمیت علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی محکمہ خارجہ نے آج (جمعہ) صبح ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ "انتھونی بلنکن" اور شہزادہ "فیصل بن فرحان" کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔

اس بیان کے مطابق اپنی ٹیلی فونک گفتگو میں امریکہ اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان مسائل اور بعض علاقائی اور بین الاقوامی معاملات، خاص طور پر یوکرین کے بحران اور سوڈان اور یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ 

امریکی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلنکن نے یوکرین پر جدہ مذاکرات میں 40 سے زائد ممالک کو اکٹھا کرنے میں سعودی عرب کے کردار کی تعریف کی جب کہ فریقین نے سوڈان میں تنازع کے خاتمے کے لیے کام کرنے کے مشترکہ عزم کا اظہار کرتے ہوئے یمن میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کی کوششوں میں اضافے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

News ID 1918469

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha