مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے کہا ہے کہ یمنی سرحدی صوبے صعدہ میں سعودی فورسز کی جانب سے توپخانے سے حملہ کیا گیا جس میں ایک بے گناہ شہری شہید ہوگیا ہے۔ دو روز پہلے بھی سرحدی صوبے میں سعودی افواج کی جارحیت کے نتیجے میں ایک شہید اور دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔
دوسری جانب سے یمنی فورسز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ ۲۴ گھنٹوں کے دوران سعودی اتحاد کی جانب سے مغربی ساحلی علاقوں اور الحدیدہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے واقعات پیش آئے ہیں۔ گذشتہ ایک دن کے اندر ۱۲۲ مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ یمنی مسلح افواج کے آپریشن روم کے مطابق الحدیدہ کے مختلف مقامات حیس، مقبنہ اور الجبلیہ میں ڈرون حملے کئے گئے ہیں اور شہری انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مقبنہ اور حیس میں بھاری توپخانے اور جنگی طیاروں کے ذریعے بھی حملہ کیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ