مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور امریکہ کے درمیان عمان میں بالواسطہ مذاکرات پر عالمی سطح پر مثبت ردعمل جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے مسقط میں ہونے والے ایران اور امریکہ کے بالواسطہ مذاکرات کا مثبت انداز میں استقبال کیا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ اختلافات و تنازعات کے حل کے لیے باہمی احترام اور مذاکرات ہی بہترین راستہ ہیں اور بات چیت اور سفارت کاری خطے میں امن و استحکام کو فروغ دیتی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان ان مذاکرات کی میزبانی اور سہولت کاری میں عمان کی کوششوں کو سراہتا ہے۔
آپ کا تبصرہ