4 جولائی، 2024، 10:04 PM

غزہ میں جاری جارحیت کو نظر انداز کرنا سب سے خطرناک مسئلہ ہے، سربراہ انصار اللہ یمن

غزہ میں جاری جارحیت کو نظر انداز کرنا سب سے خطرناک مسئلہ ہے، سربراہ انصار اللہ یمن

انصار اللہ یمن کے سربراہ نے غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم سے متعلق عرب ممالک کی بے حسی پر تنقید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے آج اپنے خطاب میں کہا کہ غزہ کی پٹی کے خلاف جارحیت کو نظر انداز کرنا سب سے خطرناک مسئلہ ہے۔ صہیونی حکام عرب حکمرانوں کے اس رویے سے خوش ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کی حالت ایسی نہیں ہے جس سے لوگ اپنی لاپرواہی برتیں۔ غزہ میں نسل کشی جاری ہے اور صیہونی حکومت کو کسی قانون کی پرواہ نہیں ہے۔

الحوثی نے کہا کہ صہیونی دشمن کو اپنے وحشیانہ جرائم پر فخر ہے، جبکہ بعض عرب حکمران ان جرائم کے حوالے سے سکوت اختیار کیے ہوئے ہیں۔

عبدالملک الحوثی نے مزید کہا کہ یہ عرب حکومتیں لبنان کی حزب اللہ کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیتی ہیں لیکن ان ممالک نے ان تمام جرائم کے باوجود صہیونی حکومت کو کسی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم کا زیادہ تر شکار خواتین اور بچے ہیں۔ صہیونی دشمن بدترین طریقے سے فلسطینی قیدیوں پر تشدد اور انہیں بھوکا مارنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے امریکی صدارتی انتخابات کے بارے میں یہ بھی کہا کہ دونوں صدارتی امیدوار صیہونیوں کے ساتھ اپنی وفاداری ظاہر کرنے کے لیے مقابلہ کر رہے ہیں۔

News ID 1925183

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha