2 جولائی، 2024، 1:16 PM

شہید آیت اللہ رئیسی کا تعلق تمام اہلیانِ مقاومت سے ہے، ایرانی وزیر ثقافت

شہید آیت اللہ رئیسی کا تعلق تمام اہلیانِ مقاومت سے ہے، ایرانی وزیر ثقافت

وزیر ثقافت نے کہا کہ شہید آیت اللہ رئیسی کا تعلق صرف ہم ایرانیوں سے نہیں بلکہ یہ یمن، عراق، شام، لبنان اور فلسطین سمیت تمام اہلیانِ مقاومت سے تعلق رکھتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، محمد مہدی اسماعیلی نے پیر کی رات مسجدِ اھواز میں شہدائے خدمت کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عظیم خوزستان جو ہمارے عزیز شہداء کے خون سے رنگین ہے،  یہ ہم سب کے لیے فخر اور اعزاز کی یاد دہانی ہے۔ اس صوبے میں مختلف گروہوں اور نسلوں سے تعلق رکھنے والے عزیز لوگ ایرانیوں کے اتحاد اور قومی اتحاد کا مظہر ہیں۔ آپ تمام خوزستان کے لوگوں کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ آپ آل اللہ کے خاندان میں سے ہیں اور آپ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ آپ اپنی پوری زندگی میں انقلاب اسلامی کی برکت سے عاشقانِ خدا کا استقبال کرتے رہے، خواہ یہ آٹھ سالہ دفاع مقدس ہو یا اربعین حسینی کی مناسبت کا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسجد مہدیہ اھواز سمیت دیگر علاقوں میں ایک ہی وقت میں عظیم الشان اجتماع آپ عوام کی شہداء سے محبت کی علامت ہے۔

شہید آیت اللہ رئیسی نے ایک خادم، انقلابی، علمی صدر کی حیثیت سے کفایت شعاری اور بے توقیری کے ساتھ ہمارے ملک میں کام اور خدمت کے میدان میں ایسا تحرک پیدا کیا کہ جس کی بدولت ایران کے تمام مقامات پر لوگ اس عظیم رہنما کی موجودگی اور انکی دن رات کی مجاہدت کے شکر گزار ہیں۔

ایرانی وزیر ثقافت نے کہا کہ مقاومتی محاذ، مسلمانوں اور خطے کے مظلوم عوام اس عظیم دکھ میں ہمارے ساتھ برابر کے شریک ہیں، وہ ایک ایسے مجاہد تھے جو ہر داخلی اور بین الاقوامی سربراہی اجلاسوں میں مظلوموں کے دکھ درد کا اظہار کرتے تھے۔ 

انہوں نے دنیا بھر کے مظلوموں اور بالخصوص غزہ کے مظلوموں کے نام پیغام میں کہا کہ شہید رئیسی صرف ہم ایرانیوں کا نہیں بلکہ یمن، عراق، شام، لبنان اور فلسطین کے تمام اہلیانِ مقاومت کا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید رئیسی کی شہادت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایک عظیم مالک اشتر کو کھو دیا ہے جو کہ ان کے اپنے الفاظ کہ مطابق بہت بڑا نقصان تھا، ایران کہ عوام نے بھی ایک وفادار اور مخلص رہنما کو کھو دیا ہے۔

News ID 1925129

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha