مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی مقاومتی تنظیموں اور صہیونی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہورہی ہیں۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق منگل کی صبح غزہ کے مرکزی علاقے میں فلسطینی مجاہدین اور صہیونی فورسز کے درمیان تصادم ہوا ہے۔
فلسطینی مجاہدین نے صہیونی فوجیوں کے ٹھکانے پر 200 سے زائد مارٹر گولوں سے حملہ کیا ہے۔ حملے کے بعد صہیونی فوج نے مرکزی کمانڈ سے امداد طلب کیا ہے۔
صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینیوں کے حملے میں پانچ اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے نقب اور اشدود میں طبی امداد کے لئے لے جایا گیا ہے۔
دراین اثناء فلسطینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ النصیرات اور خان یونس میں فلسطینی مجاہدین اور صہیونی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں اضافہ ہوا ہے۔
آپ کا تبصرہ