16 جون، 2024، 6:23 PM

صہیونی فورسز کے لئے سخت ترین دن، چوبیس گھنٹوں میں گیارہ فوجی ہلاک

صہیونی فورسز کے لئے سخت ترین دن، چوبیس گھنٹوں میں گیارہ فوجی ہلاک

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی مجاہدین کے ساتھ جھڑپوں میں گیارہ صہیونی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے صہیونی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ کے مختلف علاقوں میں فلسطینی مقاومتی جوانوں کے ساتھ تصادم کے واقعات میں صہیونی فورسز کو شدید نقصان ہوا ہے۔

صہیونی ذرائع کے مطابق حماس اور تحریک جہاد کے مجاہدین نے مختلف مقامات پر حملے کرکے گیارہ صہیونی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ رفح میں فلسطینی مجاہدین نے مارٹر گولے سے حملہ کرکے اسرائیلی فوج کی بکتربند گاڑی کو تباہ کردیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 8 فوجی موقع پر ہلاک ہوگئے۔

غزہ کے شمالی حصے میں ایک حملے کے دوران مزید تین صہیونی فوجی مارے گئے ہیں۔

دراین اثناء چند روز پہلے فلسطینی مجاہدین کے حملے میں زخمی فوجی نے بھی ہسپتال میں دم توڑ دیا ہے۔

News ID 1924736

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha