مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی حکام کی جانب سے مقبوضہ علاقوں کے شمالی اور جنوبی محاذوں میں تل ابیب رجیم کی پے درپے شکستوں کا اعتراف جاری ہے۔
صہیونی یونیورسٹی بار ایلان کے شعبہ سیاسیات کے ڈائریکٹر اشر کوہن نے لبنان کے حالات میں تبدیلی کے ساتھ مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں میں اسرائیل کی فوجی شکست کا اعتراف کیا۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ لبنان کی صورتحال بدل چکی ہے۔ یہ معاہدہ حزب اللہ کو دریائے لیطانی کے پیچھے سے میزائل حملوں سے نہیں روکتا۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ صیہونی رجیم مقبوضہ الجلیل میں سیکورٹی بیلٹ بنانے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے جس کے باعث صہیونی آباد کار مقبوضہ علاقوں کے شمال کو واپس نہیں جائیں گے۔
دوسری جانب صیہونی کنیسٹ کے رکن "اودید بورر" نے بھی اس رجیم کی ناکامیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 7 اکتوبر کے حملے میں موجودہ کابینہ کی ناکامی واضح تھی، کمزور اور ناکام انتظامیہ نے ہمیں بدترین اسٹریٹجک صورتحال تک پہنچا دیا ہے۔ ہم ماضی میں ایسی ہی صورتحال سے کبھی دوچار نہیں ہوئے۔
ادھر صیہونی چینل 12 نے بھی اعتراف کیا کہ حماس غزہ کی پٹی میں اپنی جنگی پوزیشن کو بحال کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
آپ کا تبصرہ