2 جولائی، 2024، 5:36 AM

فلسطینی خطے اور دنیا کی تاریخ بدل دیں گے، جنرل حاجی زادہ

فلسطینی خطے اور دنیا کی تاریخ بدل دیں گے، جنرل حاجی زادہ

سپاہ پاسداران کی فضائیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔فلسطینی خطے اور دنیا کی تاریخ بدل دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، طوفان الاقصی کے بعض شہداء کے اہل خانہ نے تہران کے ائیرفورس نیشنل پارک میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے سربراہ جنرل امیر علی حاجی زادہ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ فلسطین اور لبنان میں ہمارے دوستوں کے ہتھیاروں سے واضح ہے کہ ایران ان کی مدد کررہا ہے۔ ہم اپنی توانائی کے مطابق ہر طرح کی مدد کریں گے اور اس سلسلے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی مقاومت اور عوام کے ساتھ ممکنہ حد تک ہیں اور ساتھ رہیں گے۔ چنانچہ رہبر معظم نے فرمایا کہ فلسطینی قوم ہر حال میں کامیاب ہوگی۔ آپ کی استقامت اور مقاومت باقابل بیان ہے۔ اس مجمع میں ایسے لوگ بھی ہیں جن کے تیس سے چالیس عزیز شہید ہوگئے ہیں۔ بیرونی دنیا کے لئے یہ قابل فہم نہیں ہے۔ مقاومت آپ کے لئے مبارک ہو۔

جنرل حاجی زادہ نے فلسطینی شہداء کے لواحقین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مطمئن رہیں کہ آپ دنیا کی تاریخ بدل کر رکھ دیں گے۔ ایسا ہوکر رہے گا اور آپ خطے اور دنیا میں تاریخ رقم کریں گے۔ ہم آخری دم تک آپ کے ساتھ ہیں اور فلسطینی دوستوں کے لئے جو کچھ ہوسکا انجام دیں گے۔

News ID 1925119

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha