4 فروری، 2017، 5:25 PM

ایران کی سلامتی کے خلاف معمولی سی خطا بھی دشمن کے سر پرغراتے ہوئےمیزائلوں کی بارش کا سبب بنے گی

ایران کی سلامتی کے خلاف معمولی سی خطا بھی دشمن کے سر پرغراتے ہوئےمیزائلوں کی بارش کا سبب بنے گی

اسلامی جمہوریہ ایران کی ایرواسپیس فورس کے سربراہ نے ایران کے خلاف امریکہ کی ہرزہ سرائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایران کی سلامتی کے خلاف معمولی سی خطا بھی دشمن کے سر پرغراتے ہوئےمیزائلوں کی بارش کا سبب بنے گی ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی ایرواسپیس فورس کے سربراہ نے ایران کے خلاف امریکہ کی ہرزہ سرائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایران کی سلامتی کے خلاف معمولی سی خطا بھی دشمن کے سر پرغراتے ہوئےمیزائلوں کی بارش کا سبب بنے گی۔

جنرل حاجی زادہ نے"  مدافعان حریم  ولایت " دفاعی فوجی مشقوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایروس اسپیس فورس نے دفاعی فوجی مشقوں  کا پہلا مرحلہ کامیابی کے ساتھ انجام دیدیا ہے اور اب وہ اصلی مرحلے میں وارد ہوگئی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یہ فوجی مشقیں سالانہ فوجی مشقوں کا حصہ ہیں جو 35 ہزار مربع کلو میٹر کے علاقہ پر محیط ہیں۔ جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ ان فوج مشقوں میں استعمال کیا جانے والا جنگی ساز و سامان  مقامی ہے  اور ان مشقوں میں مقامی طور پر بنائے گئے جدید جنگی وسائل کا کامیاب تجربہ کیا گيا ہے۔

جنرل حاجی زادہ نے ایران کے خلاف امریکی حکام کی دھمکیوں کو ہرزہ سرائی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ  میں اپنی مسلح افواج کی توانائیوں کو دیکھتے ہوئے یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں  کہ ایران کے خلاف غیر ملکی دھمکیاں ہمیشہ ناکام رہیں گی۔  انھوں نے کہا کہ ہمارا تکیہ اللہ تعالی کی لایزال طاقت پر ہے جبکہ امریکیوں کا تکیہ مادی اور جنگی وسائل پر ہے اور اس صورت میں کوئی بھی واقعہ رونما ہو تو اس میں ہماری کامیابی یقینی ہے۔

جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ  ایران کا پرامن ایٹمی پروگرام  اور ایران کا دفاعی میزائل نظام امریکہ کے لئے انقلاب اسلامی کے ساتھ عداوت اور دشمنی کا بہانہ ہے  اور ہم اپنی دفاعی قوت میں روز بروز اصافہ کررہے ہیں اگر دشمن معمولی سے حرکت ایران کے خلاف انجام د ے تو ہمارے میزائل دشمن کے ناپاک ارادوں کا مقابلہ کریں گے اور غراتے ہوئے میزائل دشمن کے سر پر گریں گے۔

News ID 1870205

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha