15 مئی، 2017، 10:24 AM

ایران کی فوجی ، مادی اور معنوی توانائیوں کے بارے میں امریکہ کی اطلاعات بہت ہی محدود

ایران کی فوجی ، مادی اور معنوی توانائیوں کے بارے میں امریکہ کی اطلاعات بہت ہی محدود

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے اعلی ترجمان میجر جنرل جزائری نے کہا ہے کہ ایران کی فوجی ، مادی اور معنوی توانائیوں کے بارے میں امریکہ کی اطلاعات بہت ہی محدود ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل سید مسعود جزائری نے  کہا ہے کہ ایران کی فوجی ، مادی اور معنوی توانائیوں کے بارے میں امریکہ کی اطلاعات بہت ہی محدود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امریکی انٹیلیجنس اور دیگر اداروں کی جانب سے ایران کی فوجی ، مادی اور معنوی طاقت کے بارے میں جو اطلاعات پیش کی جاتی ہیں ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کی فوجی، مادی اور معنوی طاقت اور قدرت کی گہرائی کے بارے میں امریکہ کی اطلاعات بہت ہی محدود ہیں۔

جنرل جزآئری نے کہا کہ البتہ ایران کی فوجی طاقت کے بعض عناصر دشمن کے لئے واضح اور روشن ہیں اور ایران کی اسی طاقت کو دیکھ کر دشمن حیران اور پریشان ہے لیکن ابھی دشمن کے سامنے ایران کی اصلی طاقت نمایاں نہیں ہے اور نہ ہی وہ ایران کی اصلی طاقت کی گہرائی تک پہنچ سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اپنی دس گنا طاقت بھی استعمال کرکے خطے میں اپنے شوم مقاصد تک نہیں پہنچ سکتا۔

News ID 1872497

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha