1 اکتوبر، 2016، 5:46 PM

ایران میں نئے ڈرون طیارے کی رونمائی / صاعقہ امریکی ڈرونز کا ہم پلہ

ایران میں نئے ڈرون طیارے کی رونمائی / صاعقہ امریکی ڈرونز کا ہم پلہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپس فورس کے کمانڈر نے سیمرغ ڈرونز کی پیداوار کے سلسلے میں صاعقہ کو جدید ترین ڈرون قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا جدید ترین ڈرون طیارہ صاعقہ امریکی پیشرفتہ اور بمبار ڈرونز کا ہم پلہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سپاہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپس فورس کے کمانڈرجنرل پاسدار امیر علی حاجی زادہ  نے سیمرغ ڈرونز کی پیداوار کے سلسلے میں صاعقہ کو جدید ترین ڈرون قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا جدید ترین ڈرون طیارہ صاعقہ امریکی پیشرفتہ اور بمبار  ڈرونز کا ہم پلہ ہے۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے آج ایران کے جدید ترین ڈرون طیارے صاعقہ کی رونمائی کی اس موقع پر سپاہ کی ایرواسپیس کے سربراہ جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ 28 سال قبل ایران کے خلاف مسلط کردہ جنگ ختم ہوگئی اور اس کے بعد ایران میں ایک نئے جہاد کا آغاز ہوا اور یہ جہاد جدید ہتھیاروں کی ریسرچ اور پیداوار کا جہاد تھا ہم نے آٹھ سالہ دفاعی جنگ میں سخت مشکلات کا سامنا کیا اور ہم نے دفاعی ساز و سامان کی کمی کی بنا پر بہت سے شہداء کو ملکی دفاع پر قربان کیا۔

جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ 28 سالہ محنت اور تلاش و کوشش کی بنا پر آج ہم اقتدار کے اعلی مقام پر پہنچ گئے ہیں ہم نے اپنی دفاعی تیاری دشمن کی طاقت اور قدرت  کو دیکھ کر کی ہے ۔  آج ہمارے پاس بعض دفاعی ساز و سامان امریکہ سے بہتر ہیں امریکہ کو ہمارے پڑوس میں رہنے کا بڑا تاوان ادا کرنا پڑا ہے ہم نے امریکہ کے ڈرون طیاروں کو اپنی فضا میں اتار کران پر تحقیق کی  اور آج ہم ڈرون طیاروں کے شعبے میں امریکہ کے ہم پلہ ہیں۔ ہم نے جیسی ترقی میزائل سسٹم میں کی ہے ویسی ہی ترقی ہم ڈرون طیاروں کے شعبے میں بھی جاری رکھیں گے۔

جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ آج ڈرون طیاروں کو جنگوں میں بہت بڑي اہمیت  حاصل ہے ڈرون طیارے جاسوسی، بمباری اور اطلاعات حاصل کرنے کے سلسلے میں بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مغربی ممالک ڈرون  ٹیکنالوجی میں بہت بڑا سرمایہ لگارہے ہیں اور اس میدان میں ایران بھی کسی سے پیچھے نہیں ہے آج ایران ڈرون ٹیکنالوجی کے شعبہ میں امریکہ کا ہم پلہ ہے اور ایران کی دفاعی طاقت اور قدرت کو دیکھ کرہی امریکہ مذاکرات کے لئے تیار ہوا ہے ورنہ امریکہ اپنے سے کمزور ملک کے ساتھ کبھی مذاکرات نہیں کرتا بلکہ اس پر اپنی مرضی مسلط کرنے کی تلاش و کوشش کرتا رہتا ہے ایران واحد ملک ہے جس نے اپنی طاقت اور قدرت کی بنا پر امریکہ کے تمام خوابوں کو چکنا چور کردیا ہے۔

News ID 1867290

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha