8 مارچ، 2024، 4:32 PM

ایران ڈرون ٹیکنالوجی میں دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے، جنرل حاجی زادہ

ایران ڈرون ٹیکنالوجی میں دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے، جنرل حاجی زادہ

سپاہ پاسداران انقلاب کی فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ آج کی جنگ ماضی کی جنگوں سے مختلف ہے جس میں مضبوط اعصاب کی ضرورت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے سربراہ جنرل علی حاجی زادہ نے ڈرون ٹیکنالوجی کے مرکز کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ سکول اور کالجوں کے طلباء نے انقلاب اسلامی کے آغاز سے ہی ملکی دفاع میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ امریکہ اور مغرب کی سرپرستی میں ایران پر مسلط ہونے والی آٹھ سالہ جنگ کے دوران نوجوان طلباء نے خدا پر توکل کرتے ہوئے اپنی جان پر کھیلا اور عالمی استکبار کو شکست دی۔

انہوں نے کہا کہ آٹھ سالہ جنگ کے دوران نوجوان نسل نے سب سے زیادہ حصہ لیا اور زیادہ قربانی دی۔

جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ آج اقتصادی اور سیاسی شعبوں کے علاوہ جنگ کے نئے محاذ کھل گئے ہیں۔ میڈیا کے میدان میں جنگ لڑی جارہی ہے جس کا دائرہ کسی علاقے سے مخصوص نہیں ہے۔ اعتقاد اور ارادے کی جنگ بہت اہم اور سخت ہے۔ نوجوان نسل کو اس جنگ کے بارے میں مکمل آگاہی حاصل ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن ایران کی جغرافیائی سرحدوں میں داخل ہونے میں ناکام ہوئے تو جنگ کا میدان بدل دیا اور ذہنی اور فکری جنگ شروع کردی۔ اس جنگ میں جوان نسل کا کردار بہت اہم ہے۔ روایتی جنگ کے میدان میں ایران بہت مضبوط ہے۔ آٹھ سالہ جنگ کے دوران آج کی طرح ترقی یافتہ ہتھیار ہوتے تو دو سال میں دشمن کو شکست دے سکتے تھے۔ آج ایران ڈرون ٹیکنالوجی میں دنیا کا تیسرا ترقی یافتہ ملک شمار ہوتا ہے۔

News ID 1922458

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha