16 فروری، 2024، 10:32 AM

امریکہ ایران کی دفاعی طاقت کا مقابلہ نہیں کرسکتا، جنرل حاجی زادہ

امریکہ ایران کی دفاعی طاقت کا مقابلہ نہیں کرسکتا، جنرل حاجی زادہ

سپاہ کے فضائی شعبے کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ کے اندر ایران کی دفاعی طاقت کامقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں ہے اسی لئے امن کے پیغامات بھیج رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے سربراہ کمانڈر امیرعلی حاجی زادہ نے کہا ہے کہ دشمن کی طرف سے جنگ مسلط کرنے کے باوجود ایران نے مختلف شعبوں میں قابل ذکر ترقی کی ہے۔ انقلاب اسلامی سے پہلے ہمارے پاس 27 کلومیٹر سے زیادہ فاصلے تک مارکرنے والے میزائل نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ انقلاب کے بعد ایران نے دفاعی شعبے میں اس قدر ترقی کی ہے کہ امریکہ جیسا دشمن بھی بار بار امن کے پیغامات بھیج رہا ہے کیونکہ ایران کی دفاعی طاقت کے سامنے ٹھہرنے کی سکت نہیں رکھتا ہے۔

کمانڈر حاجی زادہ نے مزید کہا کہ ایران کے پاس دنیا کا جدیدترین میزائل، ڈرون اور دفاعی سسٹم موجود ہے جس کی وجہ سے ضرورت پڑنے پر کسی بھی جگہ آپریشن کرسکتے ہیں۔

News ID 1921919

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha