مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ کے ایرو اسپیس کے کمانڈر جنرل حاجی زادہ نے دشمن کی دشمنی اور عداوت پر ایران کی خاص توجہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کی طرف سے ایران کے میزائل نظام میں تخریب کاری کی کوشش اسی طرح ناکام بنادی گئي جس طرح ایٹمی پروگرام میں دشمن کی تخریب کاری کی کوشش کو ناکام بنادیا گيا تھا۔ جنرل حاجی زادہ نے چوتھے سلمان فارسی علمی فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی ایران کے خلاف سازشیں کسی ایک شعبہ تک محدود نہیں بلکہ دشمن کی دشمنی کا سلسلہ تیل سے لیکرایران کے ایٹمی پروگرام اور میزائل پروگرام تک جاری ہے۔ دشمن نے صرف ایران کے اقتصاد کو ہی نشانہ نہیں بنارکھا بلکہ دشمن کی ہر شعبہ میں ایران کے خلاف گہری اور گھناؤنی سازشیں جاری ہیں۔
جنرل حاجی زادہ نے امریکہ اور سعودی عرب کے ایران کے خلاف اتحاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی ایران کے خلاف معاندانہ سازشوں کا سلسلہ آشکارا جاری ہے اور ایران کی امریکہ ، اسرائيل اور سعودی عرب کی گھناؤنی سازشوں پر گہری نظر ہے۔ دشمن نے پہلے ہمارے میزائل پروگرام کو روکنے کی کوشش کی ، ہماری علمی پیشرفت اور ترقی کو روکنے کی کوشش کی البتہ ہمیں پہلے سے علم تھا کہ دشمن ہمیں کہاں کہاں نقصان پہنچا سکتا ہے ۔ ہم نے بہت پہلے سے دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے کی تیار کررکھی ہے اور ہم دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ