مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں جمعہ 5 جولائی کو دوبارہ ووٹنگ ہوگی۔
پہلے مرحلے کی طرح دوسرے مرحلے میں امیدواروں کے درمیان انتخابی مباحثہ ہورہا ہے۔ کل رات کو پہلا انتخابی مباحثہ ہوا تھا جبکہ دوسرا اور آخری مباحثہ اب سے کچھ دیر بعد شروع ہوگا۔
سعید جلیلی اور مسعود پزشکیان ٹی وی اور ریڈیو پر لائیو نشر ہونے والے پروگرام میں ماہرین کے سوالات کا جواب دینے کے ساتھ اپنے انتخابی منشور کی توضیح دیں گے۔
یاد رہے کہ صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کوئی بھی امیدوار مطلوبہ اکثریت حاصل نہ کرسکا تھا جس کی وجہ سے آئین کے مطابق اگلے مرحلے میں ابتدائی دو نمبروں پر آنے والے دونوں امیدواروں کے درمیان جمعہ 5 جولائی کو دوبارہ مقابلہ ہوگا۔
آپ کا تبصرہ