مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، پاکستانی صدر آصف علی زرداری نے اپنے نو منتخب ایرانی ہم منصب ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔
اپنے پیغام میں آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ میں ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو ایران کے نئے صدر منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی صدارت کے دوران ہمارے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
آصف علی زرداری نے اس بات پر زور دیا کہ وہ خطے میں امن اور خوشحالی کے لئے ایرانی قوم کے منتخب نمائندوں کے ساتھ تعاون کے منتظر ہیں۔
آپ کا تبصرہ