ایرانی صدر کے منصب کے لیے سعید جلیلی، محمد باقر قالیباف، مسعود پزیشکیان اور مصطفیٰ پورمحمدی کے درمیان مقابلہ ہے۔ ایران میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا آغاز صبح ۸ بجے سے ہوا۔ ۔صدارتی انتخاب میں ۶ کروڑ ۱۰ لاکھ سے زائد اہل ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ صدارتی انتخاب کے نتائج کا اعلان ۲ روز کے اندر کیا جائے گا۔ کوئی بھی امیدوار ۵۰ فیصد سے زائد ووٹ حاصل نہ کرسکا تو انتخابات کا دوسرا مرحلہ ہوگا۔
ووٹنگ کے حوالے سے لوگوں میں بہت جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ اور آج صبح سے ہی ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لئے لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے ہوئے ہیں. الیکشن کمیشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی آئین کی شق چھتیس کے مطابق صدارتی انتخابات میں ایرانی شہریت رکھنے والا ہر فرد ووٹ دے سکے گا۔ ووٹ دینے کے لئے اٹھارہ سال مکمل ہونا شرط ہے اس طرح ستائیس جون کو اٹھارہ سال مکمل ہونے والے جوان لڑکے اور لڑکیوں کو ووٹ دینے کا حق حاصل ہوگا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک مقیم ایرانیوں کے پاس قومی شناختی کارڈ نہ ہو تو اپنا پاسپورٹ دکھا کر ووٹ دے سکتے ہیں۔
ایران کے آئین کی نگراں کونسل کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کے چودھویں صدارتی انتخابات کی ووٹنگ اندرون ملک انسٹھ ہزار شعبوں اور بیرون ایران پچانوے ملکوں میں ہوگی۔ انتخابات کی کوریج کے لیے دنیا بھر سے ذرائع ابلاغ کے نمائندے ایران آئے ہوئے ہیں۔
امریکہ، روس، چین، برطانیہ، جرمنی، اسپین، فرانس، آسٹریا، ہالینڈ، عرب امارات، کویت، ترکیہ، اٹلی، یمن، جاپان، فلپائن، قطر، عمان، لبنان، آسٹریلیا، سویڈن، ڈنمارک، جنوبی کوریا، عراق اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے صحافی انتخابات کی کوریج کر رہے ہیں۔
صوبہ خراسان رضوی
خراسان رضوی، ۴ ہزار ۵۶۷ پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا باقاعدہ آغاز دوسرے صوبوں کی طرح خراسان رضوی کے بھی شہروں اور دیہاتوں میں صدارتی انتخابات کے سلسلے میں باقاعدہ پولنگ شروع ہوگئی ہے۔ صوبے میں ۴ ہزار ۵۶۷ پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں ۱۰۵۹ موبائل پولنگ اسٹیشنز بھی شامل ہیں۔
صدارتی انتخابات کی کوریج کے لئے غیر ملکی صحافی حسینیہ ارشاد میں موجود ہیں۔
پولنگ کا عمل شروع ہونے سے پہلے حسینیہ ارشاد کے باہر عوام صفوں میں منتظر ہیں۔
العالم ورلڈ نیٹ ورک کے رپورٹر پولنگ اسٹیشن میں موجود
العالم گلوبل نیٹ ورک کے رپورٹر صدارتی انتخابات کی کوریج کے لیے نارمک جامع مسجد میں موجود ہے۔
کردستان، ۱۲۹۶ پولنگ اسٹیشنز پر عوام ووٹنگ کے لئے جمع
صوبہ کردستان کے شہروں اور دیہاتوں میں مقیم افراد کو صدارتی انتخابات میں شریک کرنے کے لئے مجموعی طور پر ۱۲۹۶ پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔
گیلان، ۲۶۹۰ پولنگ اسٹیشنز، ۲ ملین سے زائد ووٹرز
گیلان میں مجموعی طور پر ۲۶۹۰ پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں ۳۷۲ موبائل پولنگ اسٹیشنز بھی ہوں گے۔ صوبے کے ۲۲ لاکھ سے زائد افراد ووٹ دینے کے اہل ہوں گے۔
نئے شادی شدہ جوڑے نے اپنا ووٹ ڈالا
حرم امام رضا علیہ السلام میں عقد نکاح کی تقریب کے فورا بعد نئے شادی شدہ جوڑے نے مقامی پولنک اسٹیشن میں اپنا ووٹ ڈالا۔
حرم امام رضاؑ میں عوام کا ہجوم
حرم حضرت امام رضاؑ میں زائرین اور مجاورین جوش و خروش کے ساتھ ووٹنگ کے عمل میں شرکت کررہے ہیں۔
آیت اللہ جوادی آملی نے دماوند میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا
ایرانی ممتاز مذہبی اسکالر اور عالم دین آیت اللہ عبداللہ جوادی آملی نے دماوند شہر کے احمد آباد محلے میں اپنا ووٹ بیلٹ باکس میں ڈالا دیا۔
ووٹنگ بوتھ پر یزد کے لوگوں کی پرجوش موجودگی
الیکشن میں ساری کے عوام کی بھرپور شرکت
صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے ساری کے لوگوں کی شرکت کا منظر آپ اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔
اصفہان، میدان نقش جہان میں عوام کی بڑی تعداد دینے کے لئے منتظر
صدارتی انتخابات میں پولنگ شروع ہوتے ہی لوگ بڑی تعداد میں پولنگ اسٹیشنز کا رخ کررہے ہیں۔
میرا ووٹ شہید رئیسی جیسے امیدوار کے لئے
مہر کے نامہ نگار کو انٹرویو دیتے ہوئے رشت سے تعلق رکھنے والے ایک بزرگ نے کہا کہ صدر کے انتخاب کے لیے میرا ووٹ شہید رئیسی جیسے امیدوار کے لئے ہے۔
ووٹنگ بوتھ پر چرداول کے عوام کی بھرپور موجودگی
تبریز پولنگ بوتھ پر ووٹروں کی لمبی قطار
ایرانی شہر تبریز میں صدارتی انتخاب میں حق رائے دہی کا استعمال کرنے والوں کی لمبی لمبی قطاریں۔
ووٹنگ کا عمل امن و امان کے ساتھ جاری
ایرانی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ ووٹنگ کے عمل کے دوران اب تک کوئی سیکیورٹی واقعہ پیش نہیں آیا۔
پولیس کے کمانڈر انچیف نے جمعہ کی سہ پہر کو کہا کہ ایران بھر میں ووٹنگ کے عمل کے دوران سیکورٹی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا اور اس وقت انتخابی عمل مکمل سیکورٹی کے ساتھ جاری ہے۔
ارومیہ میں عوام کی بڑی تعداد پولنگ اسٹیشنز کا رخ کررہی ہے
پولنگ شروع ہوئے کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود صوبہ آذربائیجان غربی کے مرکز ارومیہ میں پولنگ اسٹیشنز کے باہر بڑی تعداد میں لوگ اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے اپنی باری کے منتظر ہیں۔
ایرانی صدارتی انتخابات، پولنگ کے وقت میں رات 8 بجے تک توسیع
ایرانی الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات میں عوام کی بھاری ٹرن آؤٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے پولنگ کے وقت میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان محسن اسلامی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے پولنگ اسٹیشنز سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق عوام کی بھاری تعداد اب بھی ووٹ کاسٹ کرنے کے صفوں میں منتظر ہیں۔ عوام کی بھاری اکثریت کے ساتھ شرکت کو مدنظر رکھتے ہوئے پولنگ کا وقت رات آٹھ بجے تک بڑھا دیا گیا ہے۔
اگلے صدر کو شہید رئیسی کے راستے پر چلنا چاہیے
حال ہی میں سویڈن کی جیل سے رہائی پانے والے ایرانی عدلیہ کے سابق اہلکار حمید نوری نے کہا ہے کہ اگلے ایرانی صدر کو شہید صدر ابراہیم رئیسی کا راستہ جاری رکھنا چاہیے۔
زبردست ٹرن آؤٹ کے درمیان ووٹنگ کے اوقات میں دوسری توسیع
ایران کے صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کے وقت میں ملک بھر میں ایرانیوں کے زیادہ ٹرن آؤٹ اور بھرپور شرکت کی وجہ سے تہران کے مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے سے رات 12 بجے تک توسیع کر دی گئی ہے۔
صدارتی انتخاب کے لیے جاری ووٹنگ کا عمل ختم، ووٹوں کی گنتی شروع
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ صدارتی انتخاب میں پولنگ کا وقت خۃم ہوگیا ہے جبکہ ووٹنگ کی گنتی کا عمل شروع کردیا گیا ہے جس کے نتائج کا بتدریج اعلان کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ