5 جولائی، 2024، 2:16 PM

انتخابات میں شرکت کرتے ہوئے اپنا مستقبل سنواریں، سید حسن خمینی

انتخابات میں شرکت کرتے ہوئے اپنا مستقبل سنواریں، سید حسن خمینی

سید حسن خمینی نے حسینیہ جماران میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سروے کے مطابق عوام کی شرکت کی شرح بڑھ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سید حسن خمینی نے حسینیہ جماران میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سروے کے مطابق عوام کی شرکت کی شرح بڑھ گئی ہے۔
عوام کو چاہئے کہ انتخابات میں حصہ لے کر اپنا مستقبل سنواریں۔ آپ کا ووٹ آئندہ بننے والے صدر کی سیاسی طاقت میں اضافہ کرے گا۔

امید ہے کہ آج قومی جشن اور کل کامیابی کا دن ثابت ہوگا اور سب انتخابات کے دوران ہونے والی رقابت کو پس پشت ڈال کر دوبارہ متحد ہوں گے اور مستقبل کے صدر کی مدد کریں گے تاکہ ملک کو درپیش مشکلات حل کریں۔

News ID 1925212

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha