8 جون، 2023، 1:14 PM

مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ:

ایرانی صدر کا دورۂ لاطینی امریکہ؛ کون کون ساتھ ہوگا؟ شیڈول جاری

ایرانی صدر کا دورۂ لاطینی امریکہ؛ کون کون ساتھ ہوگا؟ شیڈول جاری

ایرانی صدر، کابینہ کے 4 وزراء کے ہمراہ وینزویلا، کیوبا اور نکاراگوا کا دورہ کریں گے، تاکہ لاطینی امریکی ممالک کی صلاحیتوں سے آمدنی پیدا کرنے اور تعلقات قائم کرنے کیلئے ضروری اقدامات کئے جا سکیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آئندہ اتوار یعنی 11 جون کو اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اپنی کابینہ کے اراکین پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ، لاطینی امریکہ کے ممالک وینزویلا، کیوبا اور نکاراگوا کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

کون کون سے وزراء ساتھ ہوں گے؟

ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کے اعلیٰ سطحی وفد میں، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان، وزیر دفاع امیر آشتیانی، وزیر پیٹرولیم جواد اوجی اور وزیر صحت بہرام عین اللہی شامل ہوں گے۔

اس دورے میں ایرانی وزیر دفاع امیر آشتیانی، ایران اور وینزویلا کے مشترکہ کمیشن کے سربراہ کی حیثیت سے شریک ہوں گے، اس کمیشن کے سربراہ کی حیثیت سے ان کی اس دورے میں موجودگی، دفاعی تعاون کے شعبے میں تہران-کراکس مذاکرات کا حصہ ہوگا اور ایرانی وزیر صحت عین الہی، ایران-کیوبا مشترکہ کمیشن کے سربراہ کی حیثیت سے، لاطینی امریکہ میں ایرانی صدر اور اعلیٰ حکام کے ساتھ ہوں گے۔

اس سفر میں تعاون اور سماجی بہبود کے وزیر صولت مرتضوی کو نیز ایران-نکاراگوا مشترکہ کمیشن کے سربراہ کی حیثیت سے شریک ہونا تھا، تاہم وہ جنیوا کے دورے کی وجہ سے اس وفد میں شامل نہیں ہوں گے۔

20 بلین ڈالر کی متوقع تجارت

یہ دورہ، اسلامی جمہوریہ ایران کی 13ویں حکومت کے ان ممالک کے ساتھ تعلقات کو جاری رکھنے اور بڑھانے کے طریقوں کی جانچ پڑتال کے مقصد سے ہے، کیونکہ ان ممالک میں آمدنی پیدا کرنے اور منافع کی بڑی صلاحیت موجود ہے، جبکہ ماضی میں ان ممالک کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران اور وینزویلا سائنس اور ٹیکنالوجی، صنعت، توانائی، تیل، کانوں، گاڑیوں اور بھاری مشینری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے دستاویزات پر دستخط کریں گے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اگر ان منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا گیا تو دونوں ممالک کی تجارتی مالیت 20 بلین ڈالر تک بڑھ جائے گی۔ قابلِ ذکر نکتہ یہ ہے کہ 2019ء میں، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مالیت تقریباً 2 بلین ڈالر تھی اور 2022ء میں تقریباً 3.6 بلین ڈالر تھی۔

ان اہداف و مقاصد کا حصول، یعنی دونوں ممالک کے درمیان تعاملات میں کئی گنا اضافہ، ایک ایسا معاملہ ہے جو کہ وینزویلا کی صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایران کی پہنچ سے دور نہیں ہے اور ایران ان ممالک کے ساتھ تعلقات کو برقرار اور وسعت دے کر مختلف شعبوں میں موجود بے شمار صلاحیتوں سے فائدہ حاصل کر سکتا ہے۔

News ID 1917049

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha