7 جون، 2023، 6:48 PM

چین کی 18 یونیورسٹیوں میں فارسی زبان کی تعلیم دی جاتی ہے، چینی سفیر

چین کی 18 یونیورسٹیوں میں فارسی زبان کی تعلیم دی جاتی ہے، چینی سفیر

ایران میں تعیینات چینی سفیر نے کہا ہے کہ چین میں فارسی زبان کو خاص اہمیت دی جاتی ہے اس سلسلے میں پورے ملک میں 18 یونیورسٹیوں میں فارسی زبان سکھائی جاتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چینی سفیر چانگ ہوا نے ایرانی یونیورسٹیوں میں چینی زبان میں سکھانے کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں چینی زبان کو اس قدر اہمیت دینا خوشی کی بات ہے۔ چین بھی فارسی زبان کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور پورے ملک میں 18 یونیورسٹیوں میں فارسی زبان کی تعلیم دی جاتی ہے۔ 
صدر رئیسی کی حکومت تعلیمی ڈپلومیسی کے تحت تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے۔ موجودہ حکومت کی تشکیل کے بعد وزارت تعلیم کے تحت بین الاقوامی سطح پر تعلیمی شعبے میں تعاون مزید بڑھ گیا ہے۔ مختلف اداروں اور تعلیمی مراکز کے ساتھ اس حوالے سے تبادلے ہوئے ہیں۔

نائب وزیرتعلم وحید حدادی اصل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فارسی زبان کی ترویج کے لئے مختلف ممالک میں فعالیت انجام دی جارہی ہے۔ موجودہ حکومت میں اس کام کو توسیع دینے میں خاصی کامیابی ملی ہے۔

چین میں متعین ایرانی ثقافتی امور کے مشیر نے اس موقع پر کہا کہ 18 سے زائد چینی یونیورسٹیوں میں زبان فارسی کی تعلیم دی جاتی ہے جبکہ پورے ملک میں ایران شناسی کے حوالے سات خصوصی مراکز قائم ہیں۔ بعض یونیورسٹیوں میں فارسی زبان میں ہی کلاسیں ہورہی ہیں تاکہ مشرق شناسی اور زبان فارسی کے حوالے سے زیادہ فائدہ مند ثابت ہو۔

عباس علی وفائی نے مزید کہا کہ چینی عوام کی فارسی زبان میں دلچسپی لینے  کی کئی وجوہات ہیں۔ پہلی بات یہ ہے کہ ایران اس وقت خطے کا ایک طاقتور ملک بنتا جارہا ہے۔ دوسرے ممالک اور اقوام ایرانی کی طاقت کی وجوہات جاننے کے لئے زبان فارسی کی طرف محتاج ہیں۔

علاوہ ازین ایران اور چین کے وسیع اور بڑھتے ہوئے تجارتی اقتصادی اور علمی روابط کے باعث چینی لوگ ایرانیوں کے ساتھ بہتر رابطے کے لئے فارسی زبان سیکھنا چاہتے ہیں۔ اسی وجہ سے جن چینی صوبوں میں ایرانی تاجر اپنا سامان لاتے ہیں وہاں چینی تاجر تجارتی معاملات کے لئے فارسی زبان بولنے والے طلباء کو ملازمت دیتے ہیں۔ حالیہ عرصے میں فارسی زبان اور ادبیات سیکھنے کا رجحان بہت بڑھ گیا ہے جوکہ خوش آئند امر ہے۔
 

News ID 1917036

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha