7 جون، 2023، 5:14 PM

آیت اللہ رئیسی آئندہ ہفتے جنوبی امریکی ممالک کا دورہ کریں گے

آیت اللہ رئیسی آئندہ ہفتے جنوبی امریکی ممالک کا دورہ کریں گے

جنوبی امریکی ممالک کے ساتھ تعلقات اور دوستی کو مضبوط بنانے کے لئے صدر رئیسی وینزویلا، نیکاراگوئے اور کیوبا کا سفر کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی بین الاقوامی سطح پر ایران کے تعلقات کو وسعت دینے  کی پالیسی کے تحت آئندہ اتوار کو جنوبی امریکہ کا دور کریں گے۔ کیوبا، وینزویلا اور نیکاراگوئے کے دورے میں ایرانی صدر ان ممالک کے ساتھ اقتصادی، سیاسی اور تعلیمی شعبوں میں روابط اور تعلقات کو بڑھانے پر بات کریں گے۔

صدر رئیسی کو مختلف مواقع پر ان ممالک کو سربراہان نے رسمی طورپر دورے کی دعوت دی تھی۔

ایرانی صدر اپنے دورے کے دوران ان ممالک کے ساتھ مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر بھی دستخط کریں گے۔ علاوہ ازین ان ممالک کے تاجروں کے ملاقات بھی ان کے دورے کا باقاعدہ حصہ ہے۔ 
جنوبی امریکی ممالک میں ایرانیوں کی بڑی تعداد آباد ہے۔

صدر رئیسی ایرانی شہریوں سے بھی مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ جنوبی امریکی ممالک بین الاقوامی سطح پر مختلف مسائل پر ایران کے ساتھ مشترکہ موقف رکھتے ہیں۔ ان ممالک کے ایران کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی روابط اور مشترکہ سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

سابق صدر احمدی نژاد کے دور میں بھی ایران اور جنوبی امریکی ممالک کے ساتھ تعلقات بہتری کی جانب گامزن تھے۔ گذشتہ حکومت نے مغربی ممالک کی طرف جھکاو کی وجہ سے ایشیا اور افریقی ممالک کی طرح جنوبی امریکی ممالک کو بھی کسی حد تک نظرانداز کیا تھا۔

سابق صدر حسن روحانی کے آٹھ سالہ دور میں صرف ایک مرتبہ جنوبی امریکی ممالک کا دورہ کیا گیا۔ وینزویلا میں جب غیر جانبدار ممالک کا سربراہی اجلاس ہوا تو صدر روحانی تنظیم کی صدارت میزبان ملک کے حوالے کرنے کے لئے جنوبی امریکہ کا دورہ کیا تھا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے مختصر مدت کے لئے کیوبا میں بھی قیام کیا تھا۔

News ID 1917034

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha