13 جون، 2023، 3:01 PM

ایران-وینزویلا کی صلاحیتیں، 20 سالہ اسٹریٹجک معاہدے کے نفاذ کی ضمانت دیں گی، ایرانی وزیر خارجہ

ایران-وینزویلا کی صلاحیتیں، 20 سالہ اسٹریٹجک معاہدے کے نفاذ کی ضمانت دیں گی، ایرانی وزیر خارجہ

وینزویلا؛ ایرانی وزیر خارجہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایران اور وینزویلا کے درمیان بہت سی تجارتی اور اقتصادی صلاحیتیں موجود ہیں، مزید کہا کہ یہ صلاحیتیں دونوں ممالک کے 20 سالہ دور کے نفاذ کی ضمانت دیں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایران اور وینزویلا کے درمیان بہت سی تجارتی اور اقتصادی صلاحیتیں موجود ہیں، مزید کہا کہ یہ صلاحیتیں دونوں ممالک کے 20 سالہ دور کے نفاذ کی ضمانت دیں گی۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ حکومت کی متوازن سفارت کاری اور خارجہ پالیسی کے مطابق، جنوبی امریکی ممالک کے ایرانی صدر کے پہلے دورے کی پہلی منزل وینزویلا کے دارالحکومت کراکس ہے۔

ایران اور وینزویلا کے درمیان توانائی کے بے شمار وسائل، تکمیلی اور مشترکہ اقتصادی اور تجارتی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ سنجیدہ عزم، 20 سالہ اسٹریٹجک معاہدے کے نفاذ اور دونوں ممالک کے مفادات کے عملی حصول کی ضمانت دے گا۔

یاد رہے کہ ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی پیر کو اپنے وینزویلا کے ہم منصب کی دعوت پر ایک اعلیٰ سطحی وفد کی سربراہی میں کراکس پہنچے ہیں۔

ایرانی صدر کی کراکس ائیرپورٹ پر، وینزویلا کے وزیر خارجہ البرٹو وان کلورین اور لاطینی امریکی ملک کے دیگر اعلیٰ حکام نے استقبال کیا۔

بعد ازاں، ایرانی صدر کا ان کے وینزویلا کے ہم منصب نے کراکس میں میرافلورس صدارتی محل میں سرکاری طور پر خیرمقدم کیا، جس کے بعد دونوں سربراہان دو طرفہ مذاکرات کیلئے بیٹھ گئے اور دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود نے نیز اہم امور پر بات چیت کی۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اس دورے کے دوران، دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے مجموعی طور پر 19 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے ہیں۔

News ID 1917153

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha