13 جون، 2023، 4:16 PM

کراکس میں وینزویلا کے تاجروں سے ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کا خطاب

کراکس میں وینزویلا کے تاجروں سے ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کا خطاب

آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے کراکس میں اپنے دورہ وینزویلا کے آخری دن تاجروں سے خطاب میں نالج بیسڈ سرگرمیوں اور اس شعبے میں تعاون میں اضافے اور وینزویلا میں ٹیکنالوجی مراکز کے دفاتر قائم کرنے پر زور دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نےکراکس میں اپنے دورہ وینزویلا کے آخری دن تاجروں سے خطاب میں نالج بیسڈ سرگرمیوں اور اس شعبے میں تعاون میں اضافے اور وینزویلا میں ٹیکنالوجی مراکز کے دفاتر قائم کرنے پر زور دیا۔

صدر رئیسی نے اقتصادی اور معاشی میدان میں طاقتور ہونے کو دونوں ممالک پر عائد پابندیوں کے مقابلے کا بہترین طریقہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی نوجوانوں نے نالج بیسڈ کمپنیوں اور اسٹارٹ اپس کے ذریعے پابندیوں کو ترقی کے ایک موقع میں تبدیل کرتے ہوئے ایران کو ناکہ بندیوں کے جھٹکوں سے دور، امن و استحکام کی ساحل سے ہمکنار کیا۔

صدر سید ابراہیم رئیسی نے اس موقع پر ایران اور وینزویلا کے درمیان تعلقات کو انتہائی دوستانہ قراردیا اور کہا معاشی اور تجارتی لین دین کے سلسلے میں ہونے والے معاہدوں سے دونوں ممالک کے مابین کسٹمز، بینکاری اور ٹیرف کے میدانوں میں موجود رکاوٹیں دور اور تجارت کا راستہ مزید ہموار ہوجائے گا۔

News ID 1917156

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha