14 جون، 2023، 6:33 AM

عالمی نظام بدل رہا ہے، استکباری طاقتیں رو بہ زوال ہیں، صدر رئیسی کا وینزویلا میں یونیورسٹی میں خطاب

عالمی نظام بدل رہا ہے، استکباری طاقتیں رو بہ زوال ہیں، صدر رئیسی کا وینزویلا میں یونیورسٹی میں خطاب

انہوں نے کہا کہ امام خمینی اور رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای نے ہمیں درس دیا ہے کہ استقامت اور جدوجہد کے ذریعے ہی آزادی اور عدالت ملتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر آیت اللہ رئیسی نے وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں یونیورسٹی کے طلباء کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وینزویلا کے رہنماؤں نے عدالت و انصاف کے لئے جدوجہد کی ہے۔ اس سلسلے میں پیش آنے والی مشکلات کو صبر و تحمل کے ساتھ برداشت کیا۔ ہم ان کے حوصلے اور جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امام خمینی اور رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای نے ہمیں درس دیا ہے کہ استقامت اور جدوجہد کے ذریعے ہی آزادی اور عدالت ملتی ہے۔ دشمن کے سامنے سر تسلیم خم کرنے سے آزادی ملنے کا تصور غلط ہے۔ ایران نے کئی دہائیوں سے یہی تجربہ حاصل کیا ہے کہ استقامت کے ذریعے ہی اپنے اہداف حاصل کرسکتے ہیں۔ رہبر معظم نے ایرانی قوم کو سبق دیا ہے کہ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے طاقتور ہونا پڑے گا۔ طاقتور ملت ہی اللہ کے ارادے اور خوداعتمادی کے ذریعے دشمن پر فتح حاصل کرتی ہے۔

صدر رئیسی نے کہا کہ حضرت عیسی کی تعلیم بھی یہی ہے کہ ظلم کو مسترد کیا جائے۔ عالمی استکبار دوسری اقوام کو ہمیشہ سرنگون کرنا چاہتا ہے اسی لیے اگر کوئی قوم اپنی حکومت اور حاکمیت کا نعرہ لگائے تو استکبار اس کی مخالفت کرتا ہے۔ سابق امریکی صدر کا بیان اس کی واضح دلیل ہے کہ امریکہ وینزویلا میں استحکام نہیں چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ استکباری طاقتیں دھونس دھمکی کے ذریعے دوسرے ملکوں میں مداخلت کرتی ہیں اس سلسلے میں سیاسی، ثقافتی اور جدید ٹیکنالوجی کے وسائل کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتی ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ایران نے 44 سال تک دشمن کے سامنے استقامت کا مظاہرہ کرکے سامراج کا مقابلہ کیا اسی وجہ سے ہم پر غیر منصفانہ پابندیاں عائد کی گئیں لیکن ایرانی قوم نے اس سے مرعوب ہونے بجائے اس کو غنیمت جانا اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا۔

صدر رئیسی نے کہا کہ ایران وینزویلا کے عوام کا ہاتھ تھامے گا اور دنیا میں عدالت کے خواہاں ملکوں اور اقوام کا مکمل ساتھ دے گا تاکہ عالمی سطح پر عدل و انصاف پر مبنی نظام قائم ہوجائے۔

News ID 1917175

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha