14 جون، 2023، 2:18 PM

ایران میں 8.5 ملین ٹن لیتھیئم کے ذخائر دریافت؛ غاصب اسرائیل پھر پریشان

ایران میں 8.5 ملین ٹن لیتھیئم کے ذخائر دریافت؛ غاصب اسرائیل پھر پریشان

اسلامی جمہوریہ ایران میں لیتھیئم کی بڑی مقدار کی دریافت سے پریشان غاصب صہیونی حکومت کے میڈیا نے اعتراف کیا ہے اس قدرتی ذخائر سے بین الاقوامی سطح پر ایران کی اہمیت بڑھ جائے گی اور مغربی ایشیاء کی مرکزیت ایک بار پھر ایران منقتل ہو جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عبری میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایران میں لیتھیئم کے اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل بڑے ذخائر کی دریافت سے ایران کی اقتصادی پوزیشن مزید مستحکم ہو جائے گی۔

المیادین نے غاصب صہیونی اخبار معاریو کے حوالے سے لکھا ہے کہ لیتھیئم کی اتنی بڑی مقدار میں دریافت سے بین الاقوامی سطح پر ایران کی اقتصادی اور خارجہ سیاست پر بہت مثبت اثر پڑے گا۔

رپورٹ کے مطابق، ایک غاصب صہیونی ماہر نے کہا ہے کہ لیتھیئم کی دریافت سے مشرق وسطیٰ کی مرکزیت پھر تہران منتقل ہو جائے گی اور توانائی، بیٹری سازی کی صنعت، بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی ٹیکنالوجی میں ایران کا حصہ بین الاوقوامی سطح پر فیصلہ کن کردار کا حامل ہو جائے گا۔

غاصب صہیونی اخبار نے ایران میں لیتھیئم کے ذخائر کے دریافت ہونے پر لکھا ہے کہ لیتھیوم کی دریافت کا مطلب، تہران کی واشنگٹن اور اس کے اتحادی اسرائیل کے مقابلے میں انٹیلیجنٹ جنگ میں فتح ہے، اس سے تہران-چین اور تہران اور جنوبی ایشیاء کے ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

غاصب صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ ایران ایٹمی طاقت بننے کے قریب ہے اور اس موقع پر ہمدان میں اس قیمتی لیتھیئم کی دریافت سے ایران اقتصادی اور سیاسی طور پر بہت طاقتور ہو جائے گا۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ایران کے صوبۂ ہمدان میں 8.5 ملین ٹن لیتھیئم کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

News ID 1917181

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha