13 جون، 2023، 7:16 PM

نیتن یاہو کی کمزوری اپنی زبانی؛ 90 فیصد سیکیورٹی مشکلات کی وجہ ایران کو قرار دے دیا

نیتن یاہو کی کمزوری اپنی زبانی؛ 90 فیصد سیکیورٹی مشکلات کی وجہ ایران کو قرار دے دیا

صہیونی وزیراعظم نے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے کی بحالی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو درپیش نوے فیصد مشکلات کی وجہ ایران ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صہیونی وزیراعظم نے اسرائیل کے اندر جاری بحران اور دیگر مشکلات پر قابو پانے میں ناکامی کا سارا ملبہ ایران پر ڈال دیا اور کہا کہ اسرائیل ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری پروگرام کے حوالے سے کسی بھی معاہدے کی مخالفت کرے گا۔

صہیونی پارلیمنٹ کی سلامتی اور خارجہ پالیسی کی کمیٹی کے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو درپیش نوے فیصد کی اصل وجہ ایران اور خطے اس کی حامی تنظیمیں ہیں۔

انہوں نے دوبارہ تاکید کی کہ ایران کے ساتھ عالمی طاقتوں کے کسی بھی معاہدے کا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں ہوگا اور ہم پر اس پر عمل کرنا بھی ضروری نہیں ہے۔ہم اپنے دفاع کے لئے ہر ضروری اقدام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تل ابیب ایران کے ساتھ 2015 میں ہونے والے جوہری معاہدے کی بحالی کی مخالفت کرتا ہے اور اپنے موقف کا ہم کھل کر اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں امن کے لئے کوششیں کررہے ہیں لیکن اس سلسلے میں مشکلات حائل ہیں۔

یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کو داخلی بحران کی وجہ سے کئی مہینوں سے سخت مشکلات درپیش ہیں۔ متنازع عدالتی اصلاحات کے حوالے سے عوامی مظاہرے مسلسل جاری ہیں۔ اندرونی بحران میں اضافے کے پیش نظر سیاستدان ملک میں خانہ جنگی کا خدشہ ظاہر کررہے ہیں۔

News ID 1917161

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha