14 جون، 2023، 2:16 PM

ایران اور بحرین کے سفارتی تعلقات کے حوالے سے امریکی اعلی عہدیدار کا اہم انکشاف

ایران اور بحرین کے سفارتی تعلقات کے حوالے سے امریکی اعلی عہدیدار کا اہم انکشاف

امریکی اعلی سفارتی اہلکار نے اعتراف کیا ہے کہ ایران اور بحرین کے درمیان سفارتی تعلقات جلد بحال کا امکان بڑھ گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ مشرق وسطی میں امریکی وزیر خارجہ کے معاون باربرا لیف نے کہا ہے کہ بحرین نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مشرق وسطی کے دیگر ممالک کے ساتھ ایران کے تعلقات بحال کے ہونے بحرین کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات جلد بحال ہونے کا امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ 

یاد رہے کہ چین کی ثالثی میں ایران اور سعودی عرب نے کئی سال کی کشیدگی کے بعد سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ حال ہی میں ایران نے ریاض میں اپنا سفیر بھی تعیینات کردیا ہے۔

News ID 1917182

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha