لاطینی امریکہ کا دورہ
-
ایران اور کیوبا کے درمیان سیاسی تعلقات عروج پر ہیں، صدر رئیسی
صدر رئیسی نے کیوبا کے دورے کے آخری دن کیوبا کے سابق صدر اور مذہبی رہنماء راؤل کاسترو سے ملاقات میں استکبار کے خلاف کیوبا کی استقامت کو سراہتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چھے دہائیوں سے عالمی سامراج کی طرف سے کیوبا پر غیر منصفانہ پابندیاں قابل مذمت اور انسانی حقوق کے خلاف ہیں۔
-
ایرانی صدر کیوبا کے دارالحکومت ہوانا سے تہران روانہ
ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی لاطینی امریکی ممالک وینزویلا، نکاراگوا اور کیوبا کے پانچ روزہ دورے کے بعد، کیوبا کے دارالحکومت ہوانا سے تہران کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔
-
ایرانی صدر کا کیوبا-ایران تاجروں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب؛ مختلف شعبوں میں تعاون پر زور
آیت اللہ رئیسی نے ایران اور کیوبا کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کی طرف سے اقتصادی تعاون کیلئے ایک نیا منصوبہ پیش کرنے کو ضروری اور اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران-کیوبا مختلف شعبوں میں تعاون برقرار کر سکتے ہیں۔
-
ایرانی صدر کا کیوبا کے جینیٹک انجینئرنگ (CIGB) ہوانا سنٹر کا دورہ
ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نے کیوبا کے صدر کی سرکاری دعوت پر، اس ملک کے اپنے سرکاری دورے کے دوران، ہوانا میں جینیٹک انجینئرنگ (CIGB) سنٹر کا دورہ کیا ہے۔
-
لاطینی امریکی ممالک کے ساتھ ایران کے میڈیکل شعبوں میں ہونے والے معاہدوں کی تفصیلات
ایرانی وزیر صحت نے کیوبا سے براہ راست ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے لاطینی امریکی ممالک کے ساتھ صحت کے شعبہ جات میں ہونے والے معاہدوں اور تعاون کی یادداشتوں کی تفصیلات بتا دیں ہیں۔
-
ایران-کیوبا کے اعلیٰ سیاسی وفود کا مشترکہ اجلاس؛ نینو ٹیکنالوجی اور بائیو ٹیکنالوجی کے تعاون پراتفاق
ایران-کیوبا صدور نے نینو ٹیکنالوجی اور بائیو ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دونوں ممالک کی حیثیت اور صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تکنیکی تعاون کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ کی تشکیل پر اتفاق کیا ہے۔
-
ایران اور کیوبا کے درمیان چھے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
دونوں ممالک کے سربراہان کی موجودگی میں اعلی حکام نے مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے۔
-
کیوبا کے صدارتی محل میں صدر رئیسی کا باضابطہ استقبال
کیوبا کے صدر میگل ڈائیز کینل نے صدارتی محل انقلاب پیلس میں باضابطہ طور پر ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کا استقبال کیا۔
-
وینزویلا کے ساتھ 26 مفاہمتی دستاویزات پر دستخط کئے گئے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں صدر رئیسی کے لاطینی امریکہ کے دورے کی کامیابیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وینزویلا کے ساتھ 26 مفاہمتی دستاویزات پر دستخط کئے جا چکے ہیں۔
-
ایرانی پارلیمانی رکن کی مہر نیوز سے گفتگو؛
صدر مملکت کے غیر ملکی دوروں سے علاقے میں ایران کا اثر و رسوخ مزید بڑھے گا
ایرانی پارلیمانی رکن نے کہا کہ صدر مملکت کے بیرونی ممالک کے دوروں اور دیگر ممالک کے ساتھ ایران کے تعلقات کی مضبوطی سے، خطے میں ہمارا اثر و رسوخ مزید بڑھے گا۔
-
ایرانی صدر نکاراگوا کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے کیوبا پہنچ گئے
آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نکاراگوا کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے کیوبا پہنچ گئے جہاں اس ملک کے وزیر خارجہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
-
صدر رئیسی نے نکاراگوا میں قومی رہنماؤں کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی
صدر آیت اللہ رئیسی نے نکاراگوا کے دارالحکومت ماناگوا کے انقلاب اسکوائر پر اس ملک کے سابق رہنماؤں کی یادگار پر حاضری دی۔
-
ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کا نکاراگوا پارلیمنٹ میں خطاب؛
ایران نکاراگوا کے ساتھ تعمیری اور دوستانہ تعلقات چاہتا ہے
آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ ایران کی پالیسی امام خمینی اور رہبر معظم کی ہدایات پر مبنی اور دوسرے ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات پر استوار ہے۔
-
لاطینی امریکی ممالک کی صلاحیتوں پر ہماری نگاہ، ایران کی متوازن خارجہ پالیسی کا حصہ ہے، عبداللہیان
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ لاطینی امریکہ کی صلاحیتوں کی جانب ہماری نگاہ، حکومت کی متوازن خارجہ پالیسی کا حصہ ہے۔
-
آزادی، عدالت طلبی اور خودمختاری ایران اور نکاراگوئےکا مشترکہ نعرہ ہے،صدر رئیسی
نکاراگوائے کے دارالحکومت ماناگوا کے آزادی سکوائر پر خطاب میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ پابندیوں کے ذریعے مرعوب کرنا چاہتا تھا لیکن ہم نے اس کو فرصت میں تبدیل کردیا۔
-
ایرانی قومی سلامتی کے رکن عباس زادہ مشکینی کی مہر نیوز سے گفتگو؛
لاطینی امریکہ کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینا اہم اور ضروری ہے؛ پابندیوں کا وقت گزر چکا ہے
ایرانی قومی سلامتی کونسل کے رکن نے کہا کہ لاطینی امریکہ کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینا بہت اہم ہے اور صدر مملکت کا دورۂ لاطینی امریکہ، بہت ہی مناسب وقت پر ہے۔
-
عالمی نظام بدل رہا ہے، استکباری طاقتیں رو بہ زوال ہیں، صدر رئیسی کا وینزویلا میں یونیورسٹی میں خطاب
انہوں نے کہا کہ امام خمینی اور رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای نے ہمیں درس دیا ہے کہ استقامت اور جدوجہد کے ذریعے ہی آزادی اور عدالت ملتی ہے۔
-
صدر رئیسی نیکاراگوئے پہنچ گئے، نکاراگوا میں شہید سلیمانی کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی
استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نکاراگوا کے صدر ڈینیل اورٹیگا نے شہید جنرل سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے شہید جنرل قاسم سلیمانی زندہ باد اور ایرانی قوم زندہ باد کے نعرے لگائے۔
-
ایرانی صدر وینزویلا سے نکاراگوا روانہ
ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی لاطینی امریکی ممالک کے سرکاری دورے پر ہیں اور آج وہ وینزویلا کا دورہ مکمل کر کے نکاراگوا کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔
-
ایران-وینزویلا کی صلاحیتیں، 20 سالہ اسٹریٹجک معاہدے کے نفاذ کی ضمانت دیں گی، ایرانی وزیر خارجہ
وینزویلا؛ ایرانی وزیر خارجہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایران اور وینزویلا کے درمیان بہت سی تجارتی اور اقتصادی صلاحیتیں موجود ہیں، مزید کہا کہ یہ صلاحیتیں دونوں ممالک کے 20 سالہ دور کے نفاذ کی ضمانت دیں گی۔
-
وینزویلا میں ایرانی صدر "آیت اللہ رئیسی" کا پرتپاک استقبال
صدر رئیسی جنوبی امریکی ممالک کے دورے کے پہلے مرحلے میں وینزویلا پہنچ گئے جہاں صدر نیکولس مادورو نے صدارتی محل میں ان کا استقبال کیا۔
-
عرب میڈیا میں صدر رئیسی کے دورہ جنوبی امریکہ کی بازگشت
امریکہ مخالف موقف میں ایران اور ان ممالک کے درمیان یکسانیت کی وجہ سے صدر رئیسی کے لاطینی امریکہ کے دورے کو عرب ذرائع ابلاغ میں اہمیت دی جارہی ہے۔
-
وینزویلا اور ایران کے صدور کی پریس کانفرنس؛
تہران-کراکس کے درمیان اسٹریٹیجک تعلقات ہیں/دشمن دونوں ملکوں کے مفادات کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں
ایران اور وینزویلا کے سربراہان مملکت نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تہران اور کراکس کے درمیان اسٹریٹیجک تعلقات ہیں۔ دشمن دونوں ملکوں کے مفادات کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔
-
ایران اور وینزویلا کے درمیان 19 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
دونوں ملکوں کے سربراہان کی موجودگی میں اعلی حکام نے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے۔
-
عالمی نظام تبدیل ہورہا ہے، مستقبل حریت پسند اور خودمختار ملکوں کا ہے، صدر آیت اللہ رئیسی
دونوں ممالک کے اعلی سطحی وفد کے اجلاس سے خطاب میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران اور وینزویلا کے درمیان تعلقات میں توسیع کا تقاضا یہ ہے دونوں ممالک اپنے روابط کو بالائی سطح تک مزیدتوسیع دیں۔
-
ایرانی صدر کا دورۂ وینزویلا؛"سائمن بولیوار" کے مقبرے پر حاضری
ایرانی صدر نے لاطینی امریکہ کی تحریک آزادی کے رہنما کی قبر پر حاضری دی اور وینزویلا کے عظیم سیاستدان کی قبر پھولوں کی چادر چڑھا کر خراج تحسین پیش کیا۔
-
ایرانی صدر کیلئے وینزویلا کا سب سے بڑا قومی اعزاز
نکولس مادورو نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی کو وینزویلا کے قومی تمغہ سے نوازا ہے۔
-
وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو کی جانب سے صدر رئیسی کا باضابطہ استقبال
صدر رئیسی جنوبی امریکی ممالک کے دورے کے پہلے مرحلے میں وینزویلا پہنچ گئے جہاں صدر نیکولس مادورو نے صدارتی محل میں ان کا استقبال کیا۔
-
ایرانی صدر کراکس پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال
آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اپنے وینزویلا کے ہم منصب کی دعوت پر کچھ ہی دیر پہلے وینزویلا کے دارالحکومت کراکس پہنچ گئے۔