مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی پارلیمنٹ کے سربراہ محمدباقر قالیباف نے کراکس کے صدارتی محل میں وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے تہران اور کراکس کے درمیان تعلقات، تعاون، عالمی امور پر ہماہنگی اور دونوں ملکوں پر عائد پابندیوں سے نمٹنے کے طریقوں پر تبادلہ کیا۔
یاد رہے کہ ایرانی پارلیمانی سربراہ اعلی سطحی وفد کی قیادت کرتے ہوئے لاطینی امریکہ کا دورہ کررہے ہیں۔ برازیل میں ہونے والے اجلاس میں شرکت سے پہلے ایرانی پارلیمانی وفد وینزویلا اور کیوبا جارہا ہے تاکہ دونوں ممالک کے اعلی حکام کے ساتھ مختلف امور پر تعاون اور تعلقات میں توسیع کے حوالے سے مذاکرات کریں۔
آپ کا تبصرہ