1 جون، 2025، 10:01 AM

برکس بینک پابندیوں کا مقابلہ کرنے کا نیا اور بہترین راہ حل ہے، قالیباف

برکس بینک پابندیوں کا مقابلہ کرنے کا نیا اور بہترین راہ حل ہے، قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ قالیباف نے کہا ہے کہ برکس بینک کے ذریعے رکن ممالک غیر ملکی پابندیوں کا بہتر انداز میں مقابلہ کرسکیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ برکس بینک اور SWIFT کے متبادل کے طور پر قائم کی جانے والی ادائیگیوں کا نظام باہمی تعلقات کے فروغ اور پابندیوں کا مقابلہ کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔

لاطینی امریکہ کے دورے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم ایک طے شدہ دورے پر لاطینی امریکہ جارہے ہیں، جس کا آغاز وینزویلا سے ہوگا۔ یہ دورہ وینزویلا کی قومی اسمبلی کے سربراہ کی دعوت پر ہورہا ہے اور اس کا مقصد اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

قالیباف نے کہا کہ لاطینی امریکہ خاص اہمیت کا حامل خطہ ہے۔ اس خطے کی آبادی ۶۰ کروڑ سے زائد ہے اور اس میں 20 سے زائد ممالک شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ممالک اسلامی جمہوریہ ایران کے بارے میں مثبت نظریہ رکھتے ہیں کیونکہ وہ عالمی سطح پر یکطرفہ پالیسیوں کی مخالفت اور استکبار مخالف نظریات کی حمایت کرتے ہیں۔

ایرانی اسپیکر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ ان ممالک سے تعلقات کو مستحکم کرنے کا ایک بہترین موقع ہے جن کے ہمارے ساتھ مشترکہ مفادات ہیں۔

News ID 1933118

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha