مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی کے دورہ کیوبا کے دوران دونوں ملکوں نے چھے نکاتی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے۔
اس تقریب میں دونوں ملکوں کے صدور اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔
مفاہمت نامہ میں انصاف، سیاسی تعاون، برامدات پر ٹیکس سے استثنا اور جدید ٹیکنالوجی کے امور شامل ہیں۔ ان یادداشتوں پر ایران اور کیوبا کے متعلقہ شعبوں کے اعلی حکام نے دستخط کیے۔
آپ کا تبصرہ