معاہدے پر دستخط
-
ایران اور ملائیشیا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر دستخط
ایران اور ملائیشیا نے بدھ کے روز دارالحکومت کوالالمپور کے جنوب میں واقع شہر پتراجایا میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران قیدیوں کے تبادلے کے دو طرفہ معاہدے پر دستخط کیے۔
-
ایران اور کیوبا کے درمیان 7 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
ایران اور کیوبا کے صدور اور اعلیٰ حکام نے تعاون کی 7 مفاہمتی یادداشتوں اور ایک مشترکہ بیان پر دستخط کیے۔
-
پاکستانی صدر کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی بل پر دستخط کی تردید
پاکستانی صدر نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل 2023ء اور پاکستان آرمی ترمیمی بل 2023ء پر دستخط کرنے کی تردید کردی اور کہا ہے کہ میں ان بلوں پر دستخط کرنے کے حق میں نہیں تھا میرے عملے نے میری مرضی کے برخلاف قدم اٹھایا۔
-
ایرانی صدر کیوبا کے دارالحکومت ہوانا سے تہران روانہ
ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی لاطینی امریکی ممالک وینزویلا، نکاراگوا اور کیوبا کے پانچ روزہ دورے کے بعد، کیوبا کے دارالحکومت ہوانا سے تہران کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔
-
ایرانی صدر کا کیوبا-ایران تاجروں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب؛ مختلف شعبوں میں تعاون پر زور
آیت اللہ رئیسی نے ایران اور کیوبا کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کی طرف سے اقتصادی تعاون کیلئے ایک نیا منصوبہ پیش کرنے کو ضروری اور اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران-کیوبا مختلف شعبوں میں تعاون برقرار کر سکتے ہیں۔
-
لاطینی امریکی ممالک کے ساتھ ایران کے میڈیکل شعبوں میں ہونے والے معاہدوں کی تفصیلات
ایرانی وزیر صحت نے کیوبا سے براہ راست ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے لاطینی امریکی ممالک کے ساتھ صحت کے شعبہ جات میں ہونے والے معاہدوں اور تعاون کی یادداشتوں کی تفصیلات بتا دیں ہیں۔
-
ایران-کیوبا کے اعلیٰ سیاسی وفود کا مشترکہ اجلاس؛ نینو ٹیکنالوجی اور بائیو ٹیکنالوجی کے تعاون پراتفاق
ایران-کیوبا صدور نے نینو ٹیکنالوجی اور بائیو ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دونوں ممالک کی حیثیت اور صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تکنیکی تعاون کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ کی تشکیل پر اتفاق کیا ہے۔
-
ایران اور کیوبا کے درمیان چھے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
دونوں ممالک کے سربراہان کی موجودگی میں اعلی حکام نے مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے۔
-
وینزویلا کے ساتھ 26 مفاہمتی دستاویزات پر دستخط کئے گئے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں صدر رئیسی کے لاطینی امریکہ کے دورے کی کامیابیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وینزویلا کے ساتھ 26 مفاہمتی دستاویزات پر دستخط کئے جا چکے ہیں۔
-
ایرانی قومی سلامتی کے رکن عباس زادہ مشکینی کی مہر نیوز سے گفتگو؛
لاطینی امریکہ کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینا اہم اور ضروری ہے؛ پابندیوں کا وقت گزر چکا ہے
ایرانی قومی سلامتی کونسل کے رکن نے کہا کہ لاطینی امریکہ کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینا بہت اہم ہے اور صدر مملکت کا دورۂ لاطینی امریکہ، بہت ہی مناسب وقت پر ہے۔
-
ایرانی وزیر خارجہ تہران-کراکس تعلقات کی مضبوطی کیلئے پرامید
ایرانی وزیر خارجہ نے ایران اور وینزویلا کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات پر تاکید کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ صدر مملکت کے موجودہ دورۂ کراکس سے یہ تعلقات مزید گہرے اور وسیع ہوں گے۔
-
عمانی بادشاہ کے دورۂ تہران کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری؛
ایران-عمان سربراہان کے درمیان دستخط شدہ اسٹریٹجک تعاون کی دستاویزات پر عمل درآمد کرنے پر اتفاق
ایران-عمان کے سربراہان نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے، اس کی بحالی اور تسلسل کیلئے ایک فریم ورک قائم کرنے کے حوالے سے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ مختلف شعبوں میں اسٹریٹجک تعاون کی دستخط شدہ دستاویزات پر عمل درآمد کیلئے ضروری اقدامات کریں۔
-
ایران اور عمان کے درمیان 4 اہم مفاہمتی دستاویزات پر دستخط
عمانی بادشاہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے کے دوران ایران اور عمان کے عہدیداروں کے مابین تعاون کی چار دستاویزات پر دستخط کئے ہیں۔
-
ایران اور انڈونیشیا کے درمیان باہمی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کی موجودگی میں متعلقہ حکام نے معاہدے پر دستخط کئے۔
-
پاکستان اور سعودی عرب کے ’روڈ ٹو مکہ‘ پروجیکٹ کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
پاکستان اور سعودی عرب نے ’روڈ ٹو مکہ‘ پروجیکٹ کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیے۔
-
رشت آستارا ریلوے لائن منصوبے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب، آیت للہ رئیسی اور پیوٹن کی آنلائن شرکت
صدر رئیسی نے کہا کہ روس کے ساتھ تجارت کے بہت زیادہ مواقع موجود ہیں ہم ان مواقع سے بہتر استفادہ کرنے کے لئے سنجیدہ ہیں۔ رشت اور آستارا کے درمیان ریلوے لائن اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ منصوبہ جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔
-
ایران اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ سرمایہ کاری، کسٹم اور تجارتی معاہدے پر دستخط
ایران کے وزیر خزانہ و اقتصادی امور نے جدہ میں اجلاس کے دوران سعودی وزیر مالیات سے ملاقات کی۔
-
گوادر کیلیے 100 میگاواٹ بجلی کی فراہمی؛ پاکستان ایران کے ایم او یو پر دستخط
پاکستان اور ایران کے درمیان گوادر کو 100 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کیلیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔
-
دورہ چین کے دوران 20 مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے، آیت اللہ رئیسی
اپنے دورہ چین پر روانگی کے موقع پر صدر رئیسی نے کہا کہ مختلف شعبوں میں مفاہمت کی 20 یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔
-
المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی اور دہلی یونیورسٹی کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط
ہندوستان میں المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے نمائندے حجۃ الاسلام رضا شاکری نے دہلی یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لینگویج اینڈ آرٹس کا دورہ کیا اور اس کے سربراہ ڈاکٹر امیتاوا چکربرتی سے ملاقات کی، ساتھ ہی یونیورسٹی کے ساتھ کئے گئے معاہدے پر دستخط کیے۔
-
ایران اور پاکستان کے درمیان سرحدی تجارتی تعاون کے معاہدے پر دستخط
ایران پاکستان سرحدی تجارتی کمیٹی کا دسواں اجلاس کوئٹہ میں سرحدی تعاون کو بڑھانے اور کسٹم اوقات میں اضافے کے معاہدے پر دستخط کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
-
ایران اور بیلاروس تیل کی صنعت میں سائنسی تعاون کے معاہدے پر دستخط کریں گے
ایران کی پیٹرولیم یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (PUT) اور بیلاروسی اسٹیٹ ٹیکنالوجی یونیورسٹی (BSTU) ویڈیو کانفرنس کے ذریعے تعاون کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کریں گے۔
-
ایران اور روس کے درمیان چالیس ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط
ایران اور روس نے انرجی سیکٹر میں تعاون کے ایک اورسمجھوتے پر دستخط کیے ہیں۔