28 دسمبر، 2022، 3:16 PM

ایران اور بیلاروس تیل کی صنعت میں سائنسی تعاون کے معاہدے پر دستخط کریں گے

ایران اور بیلاروس تیل کی صنعت میں سائنسی تعاون کے معاہدے پر دستخط کریں گے

ایران کی پیٹرولیم یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (PUT) اور بیلاروسی اسٹیٹ ٹیکنالوجی یونیورسٹی (BSTU) ویڈیو کانفرنس کے ذریعے تعاون کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کریں گے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی پیٹرولیم یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (PUT) اور بیلاروسی اسٹیٹ ٹیکنالوجی یونیورسٹی (BSTU) کے مابین ایک ایم او یو سائن کرنے پر اتفاق ہوا  ہے جس کے تحت دونوں تعلیمی ادارے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے باہمی تعاون کریں گے۔

اس مفاہمتی یادداشت کا مقصد فریقین کے مابین سائنسی سرگرمیاں شروع کرنا، تیل کی صنعت کی ضروریات کو پورا کرنا اور  قریبی تعلقات قائم کرنا ہے۔

پی یو ٹی ایران کے مطابق بیلاروس اسٹیٹ ٹیکنالوجی یونیورسٹی (BSTU) کے صدر کی طرف سے دورے اور دونوں یونیورسٹیوں کے درمیان تعاون کی یادداشت تیار کرنے کی باضابطہ دعوت کے بعد پی یو ٹی کے ایجوکیشن اینڈ گریجویٹ اسٹڈیز کے نائب صدر محمدرضا خسروی نیکو اور محمود آباد آئل فیکلٹی کے سربراہ صادق صفرزادہ نے BSTU کا دورہ کیا۔

خیال رہے کہ بیلاروس اسٹیٹ ٹیکنالوجی یونیورسٹی 1930 میں قائم کی گئی ہے اور بیلاروس میں تیل، گیس، ریفائننگ اور پیٹرو کیمیکل صنعت کے دھارے پر چلنے والے شعبے میں سب سے بڑی صنعتی یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے۔

ایرانی وفد نے اپنے دورے میں بی ایس ٹی یو کے وائس چانسلر اور اس کے تعلیمی اور تحقیقی معاونین سے ملاقاتیں کیں اور انفراسٹرکچر اور تعلیمی و تحقیقی سہولیات کا جائزہ لیا اور لیبارٹریز اور تحقیقی مراکز کا دورہ کیا۔ بعد از آں دونوں یونیورسٹیوں کے درمیان میمورنڈم کی شرائط پر اس طرح سے اتفاق کیا گیا کہ اس میمورنڈم کی دفعات کو ایک خاص مدت کے اندر لاگو کیا جائے گا۔
 

News ID 1913882

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha