30 دسمبر، 2022، 10:32 AM

ایرانی مسلح افواج کی مشترکہ ذوالفقار 1401 فوجی مشقیں "یا زہرا(س) کوڈ" کے ساتھ شروع

ایرانی مسلح افواج کی مشترکہ ذوالفقار 1401 فوجی مشقیں "یا زہرا(س) کوڈ" کے ساتھ شروع

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے چاروں شعبوں کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد ہونے والی سالانہ بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں کچھ ہی دیر پہلے ملک کے جنوب اور جنوب مشرق میں "یا زہرا (س)کوڈ کے ساتھ شروع ہوگئیں ہیں"۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ذوالفقار 1401 فوجی مشق کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل علی رضا شیخ نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے چاروں شعبوں کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد ہونے والی سالانہ بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں کچھ ہی دیر پہلے ملک کے جنوب اور جنوب مشرق میں "یا زہرا (س)کوڈ کے ساتھ شروع ہوگئیں ہیں"۔

انہوں نے کہاکہ اس مشق کا مقصد فوجیوں کی تیاریوں کو بڑھانا ہے جس میں بری افواج کے پیدل، بکتر بند اور میکانائزڈ یونٹس، فضائی دفاعی فورس کے دفاعی نظام، زیر زمین، سطح، اڑنے والے جہاز اور آرمی نیوی کے رینجرز شامل ہیں جنہیں اسٹریٹجک لڑاکا طیاروں کی مدد بھی حاصل ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مشق سے خطے کے ممالک کے لیے علاقائی اتحاد کا پیغام جائے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مغربی ایشیائی خطے میں سلامتی غیر ملکی طاقتوں کے بغیر خطے کے ملکوں کی طاقت اور اتحاد پر بھروسہ کر کے حاصل کی جاسکتی ہے۔

News ID 1913907

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha